Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

جاپان اور روس سربراہ اجلاس میں 68 معاہدوں پر دستخط

by | Dec 17, 2016


ٹوکیو، 17 دسمبر (ایجنسی): جاپان کے وزیر أعظم شیزو ابیے اور روس کے صدر والادی میر پوٹن کے درمیان دو روزہ مذاکرات اہم مسائل پر کسی نمایاں پیش رفت کے بغیر ختم ہو گئے۔ دوسری جنگ عظیم کے زمانے سے علاقائی تنازع ایک ایسا معاملہ ہے جس پر دونوں ملکوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔

جاپان کے دارالحکومت میں پولیس نے قوم پرست مظاہرین کو سربراہ اجلاس کے مقام سے دور رکھا۔ مظاہرین یہ مطالبہ کر رہے تھے کہ مغربی بحرالکاہل میں واقع ان جنوبی جزائر کو جاپان کے حوالے کیا جائے جن پر اس نے دوسرے عالمی جنگ کے دوران قبضہ کر لیا تھا جس کے نتیجے میں 17 ہزار جاپانیوں کو وہاں سے بھاگنا پڑا تھا۔

دونوں ملک جزیروں پر ملکیت کے سلسلے میں ابھی تک کسی بھی سمجھوتے پر پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔

ٹوکیو میں دونوں راہنماؤں نے امن معاہدے کے امکانات پر گفتگو کی اور اس چیز پر اتفاق کیا کہ اقتصادی تعاون بڑھانے سے ایسے حالات پیدا کرنے میں مدد ملے گی جن سے مستقبل میں جزیروں کے اس سلسلے پر کوئی معاہدہ طے پاسکے گا۔

سربراہ اجلاس کے بعد دونوں راہنماؤں نے میڈیا سے بات کی۔ جاپانی وزیراعظم ایبے نے کہا کہ اعتماد کے بغیر کسی منزل تک نہیں پہنچا جا سکتا۔

روس کے صدر پوٹن نے کہا کہ ان کی حکومت جاپانیوں کو کورائل جزائر کا دورہ کرنے کی اجازت دینے کے لیے قواعد میں نرمی کر سکتی ہے۔

جمعے کے روز مذاکرات کے اختتام پر دونوں ملکوں کے درمیان 68 معاہدوں پر دستخط ہوئے جن میں سے اکثر کا تعلق توانائی کو ترقی دینے کے منصوبو ں سے تھا۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...