Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

آر بی آئی سے شرح سود میں تخفیف کی امید بیجا: ایسوچیم

by | Dec 19, 2016


نئی دہلی، 19 دسمبر (ایجنسی): ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ذریعہ صنعتی دنیا کی امیدوں کے برعکس شرح سود میں تخفیف کرنے کا امکان نہیں ہے۔ آر بی آئی کے اس قدم سے روپے پر دباﺅ جاری رہے گا اور دیگر عالمی اسباب اس پر اثر انداز ہوں گے۔ صنعتی ڈویژن ایسوچیم کے ذریعہ جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”آر بی آئی کے ذریعہ پالیسی پر مبنی شرح سود میں تخفیف نہیں کرنے کے امکانات سے ڈالر کے مقابلے روپے پر منفی اثر جاری رہ سکتا ہے۔“
ایسوچیم نے وسیع اقتصادی منظرنامہ پر تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے یہ مذکورہ بالا بیان جاری کیا۔ بیان کے مطابق ”یہ حقیقت ہے کہ نوٹ بندی اور تھوک و خوردہ مہنگائی شرح کے ذیلی سطح تک جانے کی وجہ سے بینکنگ نظام میں کافی نقدی ہے لیکن اسے عام حالت کی شکل میں نہیں دیکھا جا سکتا۔“ بیان میں کہا گیا ہے کہ ”پابندی عائد 500 اور 1000 روپے کے نوٹ پوری طرح سے بدل جانے اور بینکنگ نظام میں نئی کرنسی کے مکمل جاری ہونے کے بعد منظرنامہ بدلے گا۔ اس کے علاوہ چینی اور گیہوں جیسے کچھ کموڈیٹیز کی قیمتیں بڑھی ہیں۔“
ایسوچیم کا کہنا ہے کہ سب سے بڑے خطرات میں سے ایک امریکی ڈالر میں مضبوطی اور ترقی یافتہ ممالک سے بین الاقوامی کرنسی کا واپس امریکی معیشت میں جانا ہے۔ اس سے دیگر کرنسی پر دباﺅ بڑھ رہا ہے۔ بیان کے مطابق ”ڈالر میں مضبوطی کا ملک کے پورے ادائیگی نظام پر براہ راست اور فوری اثر پڑا ہے جس سے وسط مدت میں مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔“

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...