سائرس نے ٹاٹا کی چھ کمپنیوں سے استعفیٰ دیا، ایک بڑی جنگ کا اشارہ


ممبئی، 20 دسمبر (ایجنسی): ٹاٹا گروپ کی چھ کمپنیوں سے سائرس مستری نے آج استعفیٰ دے دیا ہے۔ سائرس مستری نے ٹاٹا کیمیکل، ٹاٹا پاور، انڈیا ہوٹلس، ٹاٹا موٹرس کے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا اور اس کے بعد کہا کہ کمپنی کے مفاد میں انھوں نے ٹاٹا گروپ کی ذمہ داری سنبھالی تھی اور انھوں نے گزشتہ آٹھ ہفتہ میں کمپنی کی وراثت بچانے کی کوشش کی۔ انھوں نے کہا ہے کہ میں زیادہ بڑے پلیٹ فارم پر اس لڑائی کو لے جاﺅں گا۔
گزشتہ دنوں ٹاٹا گروپ کی کمپنی ٹی سی ایس اور ٹاٹا ٹیلی سروسز کے ہوئے ای جی ایم میں اکثریت کے فیصلے سے سائرس مستری کو ڈائریکٹر کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس کے بعد دیگر دوسری کمپنیوں کی ای جی ایم منگل سے شروع ہونے والی ہے۔ ایسے میں سائرس مستری کے ذریعہ اس لڑائی کو ای جی ایم سے باہر دیگر پلیٹ فارم پر لے جائے جانے کا امکان ہے۔
اپنے استعفیٰ کے ساتھ ہی مستری نے ایک خط لکھا ہے کہ میں سوچتا ہوں کہ یہ ایسا وقت ہے جب ہمیں ٹاٹا گروپ کے مفاد کے لیے اور مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ انھوں نے لکھا ہے کہ میرے نکلنے کے بعد ٹاٹا کو کچھ بڑا نہیں حاصل ہونے والا ہے۔ سائرس نے جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ نتیجہ کی فکر کیے بغیر میں نے فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرا زور بہتر گورننس کے تئیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ گروپ کی بہتری کے لیے میری لڑائی جاری رہے گی۔ انھوں نے گروپ کے مستقبل کے لیے شیئر ہولڈروں سے آواز اٹھانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا ہے کہ شیئر ہولڈروں کے مفاد کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *