
ا ضافی اور خالی پڑی اراضی کے کچھ حصے کی فروخت کو کابینہ کی منظوری
نئی دہلی، 21 دسمبر / وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت والی مرکزی کابینہ نے ہندستان اینٹی بائیو ٹیکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) کی دین داری ادا کرنے کے لئے مہاراشٹر کے پنے ( پمپری) میں پڑی اضافی اورخالی اراضی کے کچھ حصے کی فروخت کو منظوری دے دی ہے۔ تجویز میں د رج ذیل نکات پر روشنی ڈالی گئی ہے:
1۔ ہندستان اینٹی بائیو ٹیکس لمٹیڈ 87.70 ایکڑ اضافی اور خالی پڑی اراضی کو اس کی 821.17 کروڑ روپے کی دین داری کے لئے مسابقتی بولی کے ذریعہ فروخت کیا جائے گا۔ (بی آئی ایف آر) کے رہنما خطوط کے مطابق اراضی کا اصل رقبے کے فروخت کا انحصار بولیاں وصول ہونے کے بعد ہوگا۔ یہ بولیاں مرکزی / ریاستی محکموں ، سرکاری ایجنسیوں ، مرکزی / ریاستی سرکاری دائرہ کار کے اداروں ، خود مختار اداروں ، شہری ترقیات کی اتھارٹیز وغیرہ سے وصول کی جائیں گی۔
2۔ حکومت ہند کی جانب سے قرض اور سود کی معافی والی رقم 307.23 کروڑ روپے تک ہے۔ (اس میں اصل رقم 186.97 کروڑ روپے اور 30 ستمبر 2017 تک کے حساب سے اس پر سود کی رقم تقریباً 120.27 کروڑ روپے ہوگی) ۔
3۔ ملازمت کی اجرتوں ،تنخواہوں اور دیگر فوری اخراجات کی تکمیل کے لئے 100 کروڑ روپے کی منظوری ۔ اس قرض کو ایچ اے ایل کی اراضی کی فروخت سے حاصل شدہ رقم سے حکومت کو ادائیگی ہوگی۔