’کولونیڈ‘ کے لیے ’ایمار انڈیا‘ نے 100 کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا


نئی دہلی، 21 دسمبر (ایجنسی): معروف رئیل اسٹیٹ ڈیولپر ایمار انڈیا نے گرو گرام (گڑگاﺅں) کے ساﺅدرن پیریفرل روڈ (ایس پی آر) پر واقع اپنے آئندہ پروجیکٹ ’کولونیڈ‘ کے لیے کیپسائٹ انفرا پروجیکٹس لمیٹڈ (سی آئی ایل) کو 100 کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا ہے۔ کمپنی نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ کولونیڈ ایک کمرشیل ترقیاتی منصوبہ ہے جو ریٹیل اسپیس، ریسٹورینٹ اور سروسڈ اپارٹمنٹ کا بہترین انضمام پیش کرتی ہے۔ پورا منصوبہ گولف کورس ایکسٹینشن روڈ کے ابھرتے کاروبار مرکز میں واقع ہے جسے جدید ڈیزائن کے ساتھ تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *