برطانیہ کی معیشت کو پیچھے چھوڑنا ہندوستان کے لیے خوش آئند: صدر جمہوریہ

حیدر آباد، 24 دسمبر (ایجنسی): صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی نے آج جی ڈی پی کے معاملے میں برطانیہ کی معیشت کو پیچھے چھوڑنے کے ہندوستان کے قدم پر خوشی ظاہر کی اور کہا کہ ”نو آبادیاتی دور کے حکومت کی تاریخ ظلم اور مصیبتوں کی تاریخ ہے۔ مسٹر مکھرجی نے فیڈریشن آف تلنگانہ اینڈ آندھرا پردیش چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف ٹی اے پی سی سی آئی) کے صدی سال میں اس کی سالانہ تقریب کے موقع پر کہا کہ ”کچھ دن قبل ہی ہم نے ایک اخبار کا عنوان دیکھا کہ ہمارے نو آبادیاتی دور کے حاکم رہے انگلینڈ کی سالانہ آمدنی ہندوستان کی آمدنی سے کم ہے۔“ انھوں نے اس کا موازنہ ”لوگوں اور ممالک کی زندگی میں آنے والے نشیب و فراز“ سے کی۔
خوشی کی بات ہے کہ لگاتار تین سال تک برطانیہ میں ہندوستانی سرمایہ کاری کسی دوسرے ممالک کی سرمایہ کاری کے معاملے میں زیادہ رہا۔ سال 1917 میں ایف ٹی اے پی سی سی آئی کے قیام کا تذکرہ کرتے ہوئے مسٹر مکھرجی نے اس وقت برطانوی دور کے خلاف مہاتما گاندھی کی قیادت میں ملک کی جدوجہد آزادی کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ”نو آبادیاتی دور کی تاریخ ظلم و مصیبتوں کی تاریخ ہے۔“ انھوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ہندوستان اقتصادی ترقی کے راستے پر بڑی چھلانگ لگانے کے لیے تیار ہے۔ دنیا کی کئی بڑی معیشتیں جہاں 2008 کی عالمی معاشی بحران کے قریب ایک دہائی بعد بھی ڈگمگا رہی ہیں، وہیں ہندوستانی معیشت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ مسٹر مکھرجی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کیے گئے کچھ پروگرام اہم ہیں جن کے پورا ہونے سے ہمارے لیے نئے راہ ہموار ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *