بھیونڈی (انصاری حنان) بھیونڈی اردو کتاب میلہ میں مرزا ورلڈ بک ہاؤس اورنگ آباد کے اسٹال نمبر ۹۲ پر سہ ماہی مجلہ “ادب سلسلہ” کے سرسید نمبر کا رسم اجراء ڈاکٹر ریحان انصاری (ایڈیٹر ہفتہ واری صبح شام بھیونڈی) کے ہاتھوں عمل میں آیا. اس موقع پر صدائے انصاری دہلی کے ایڈیٹر انصاری اطہر حسین، انقلاب کے سینئر صحافی قطب الدین شاہد، خالد عبد القیوم انصاری، ایڈیٹر سہ ماہی “ادب سلسلہ” سلیم انصاری(علیگ)،مرزا پبلیشر اورنگ آباد کے مرزا عبدالقیوم ندوی، روزنامہ ہندوستان ممبئی کے صحافی برائے بھیونڈی مظفر حسین ودیگر مہمانان موجود تھے، ان تمام کےعلاوہ بھی اردو کی سرکردہ شخصیات نے اس اردو کتاب میلے میں شرکت کی اور اس رسالہ کی پذیرائی کی ساتھ ہی ساتھ رسالہ کے اڈیٹر کو مبارک باد پیش کیا۔ اس اسٹال کے علاوہ یہ رسالہ بھیونڈی اردو کتاب میلے کے اور بھی دیگر اسٹالوں پر خصوصاً کتاب دار اور مکتبہ جامعہ پر موجود ہ ہے جہاں سے اردو کے شائقین اسے خرید سکتے ہیں۔ دہلی سے آئے مجلہ کے اڈیٹر نے بھیونڈی کتاب میلے میں شرکت کرکے بھیونڈی کے اردوماحول کو محسوس کیا اور موصوف اس بات سے بہت خوش ہوئے کہ میلے میں شہر و ریاست کی بہت سی اسکول اور اسکولوں کے طلبہ نے بڑے جوش کے ساتھ نہ صرف شرکت کی بلکہ اردو کے فروغ میں اپنی بھی حصے داری کو اجاگر کرتے ہوئے بڑی تعداد میں کتابیں خریدیںاسی دوران میلے میں شہریان بھیونڈی اور ریاست سے اردو کے شیدائیوں اور تنظیموں کو بڑی تعداد میں آتے دیکھا جس میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی کے فاصلاتی تعلیم کے طلبہ اور طلبہ تنظیم “احسانات گروپ آف ایجوکیشن ممبئی” کے ممبران بھی موجود نظر آئے اور دیگر شرکا کی طرح کتابیں بھی خریدی سہ ماہی رسالہ” ادب سلسلہ” کے مدیر سلیم انصاری نے بھی اسکولی بچوں اور اردو داں طبقہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ کثیر تعداد میں اس میلے میں پہنچ کر اپنی زبان کو نہ صرف سپورٹ کریں بلکہ کتابیں خرید کر اردو کو مالی طور سے بھی مضبوط کریں رسالہ” ادب سلسلہ” کو ممبئی کے بھی اکثر ادیبوں اور صحافیوں نے پسند کیا اور اسکے ایک یونیک رسالہ ہونے کا اعتراف کیا ساتھ ہی ساتھ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی کے فاصلاتی تعلیم کی طلبہ تنظیم “احسانات گروپ آف ایجوکیشن ممبئی” کے کنوینر نے بھی اس میلے کی اور میلے میں موجود کتابوں خصوصاً ” ادب سلسلہ” کے ضخیم ہونے کا اعتراف کیا ۔

تبصرہ کتاب : ہندوستان میں اسلامی معاشیات اور مالیات :موانع اور مواقع
مصنف : ایچ عبدالرقیب؛ صفحات : ۲۹۶؛ اشاعت : نومبر ۲۰۱۸ء؛ قیمت: -؍۳۰۰ روپے ناشر: انڈین سنٹر فارا سلامک فائنانس، ریڈینس بلڈنگ، ڈی ۳۰۷؍ اے، دعوت نگر،ابولفضل انکلیو، نئی دہلی۔۲۵ تبصرہ از: ڈاکٹر محمد واسع ظفر استاذ و سابق ڈین، شعبہ تعلیم، پٹنہ یونیورسٹی، پٹنہ اسلام ایک مکمل...