30 دسمبر کے بعد بھی اے ٹی ایم اور بینکوں میں نقدی کی کمی جاری رہے گی!


نئی دہلی، 26 دسمبر (ایجنسی): بینک برانچوں اور اے ٹی ایم سے محدود نقدی نکالنے کا فیصلہ 30 دسمبر کے بعد بھی جاری رہ سکتا ہے۔ کرنسی چھاپنے والی پریس اور ریزرو بینک نئے نوٹوں کی طلب کے مطابق فراہمی ابھی تک نہیں کر پا رہے ہیں۔ نوٹ بندی کی 50 دن کی حد قریب آ رہی ہے۔ ایسے میں بینکروں میں لگاتار یہ سوچ بن رہی ہے کہ نقدی نکالنے پر پابندی نئے سال میں بھی جاری رہ سکتی ہے، تاکہ بینکوں کا کام صحیح طریقے سے ہو سکے۔ ایس بی آئی کی چیئرپرسن اروندھتی بھٹاچاریہ نے گزشتہ دنوں اشارہ دیا تھا کہ نقدی نکالنے پر پابندی تک تک نہیں ہٹائی جا سکتی جب تک کہ بینکوں کے پاس مناسب مقدار میں نقدی دستیاب نہیں ہو۔ کئی مقامات پر بینک 24,000 روپے کی ہفتہ واری حد کو بھی پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔
وہ لوگوں کو اس حد سے کم کی نقدی دستیاب کرا رہے ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نئے نوٹوں میں نقدی دی جا سکے۔ مانا جا رہا ہے کہ اگر لوگوں اور کاروباریوں سے 2 جنوری سے اس حد کو ہٹایا جاتا ہے تو بینک لوگوں کی وہائٹ کرنسی کی طلب کو پورا نہیں کر پائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ریزرو بینک ن ے نوٹ بندی کے بعد 9 نومبر سے 19 دسمبر تک بینکنگ نظام میں 5.92 لاکھ کروڑ روپے کے نئے نوٹ ڈالے ہیں۔ بند کیے گئے نوٹوں کی قیمت 15.4 لاکھ کروڑ روپے کے قریب ہے۔ 10 دسمبر تک بینکوں کو پرانے نوٹوں میں 12.4 لاکھ کروڑ روپے حاصل ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *