
نئے سال میں دودھ کی قیمتوں میں ہوگا اضافہ!
نئی دہلی، 28 دسمبر (ایجنسی): امول اور مدر ڈیری جیسی کو آپریٹو کمپنیاں جلد ہی اپنی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر سکتی ہیں۔ دراصل کسانوں کو دی جانے والی ادائیگی کو بڑھانے کے لیے دودھ پروڈکشن کی قیمت کو بڑھانے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی سپلائی بڑھانے کے لیے حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ ڈیری سیکٹر کی ان معروف کمپنیوں کو آئندہ مالی سال میں دودھ کے پروڈکٹس کے کیری فارورڈ اسٹاک میں بڑی گراوٹ کا امکان ہے۔ ایسے میں یہ دودھ اور دودھ پروڈکشن کی قیمتوں کو بڑھانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ اس سے کمپنیوں کو گرمیوں کے لیے اسٹاک تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ گرمیوں کے دوران تازہ دودھ کا پروڈکشن کم ہو جاتا ہے۔
امول نے واضح کر دیا ہے کہ مارچ تک اسکمڈ دودھ پاﺅڈر کا کیری فارورڈ اسٹاک گزشتہ سال کے مقابلے 50 فیصد کم رہے گا۔ ایسی صورت میں ہمیں کسانوں کے لیے دودھ کی قیمت پھر بڑھانی پڑے گی۔ اس کا اثر مارکیٹ پرائس پر پڑے گا۔