
نیشنل مینوفیکچرنگ مسابقتی پروگرام کے تحت قومی ورکشاپ کا اہتمام
نئی دہلی۔29 دسمبر (ایجنسی): بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے وزیر جناب کلراج مشرا نے نئی دہلی میں قومی مینوفیکچرنگ مسابقتی پروگرام کے تحت ڈیزائن اصلاح اسکیم کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا ہے۔ اس اسکیم کو بہت چھوٹی ، چھوٹی او ر اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت کے تحت ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے توسط سے قومی انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن، احمد آباد، بھارت کے تعاون و اشتراک سے نافذ کیا جائے گا۔
ڈیزائن کلینک اسکیم کے لئے مذکورہ قومی ورکشاپ یہاں مضمرات کے حامل شراکت داروں کیلئے منعقد ہوئی تاکہ ایم ایس ایم ای کو قومی اور بین الاقوامی پس منظر میں مسابقت کی اہل بنایا جاسکے۔ یہ قومی ورکشاپ اپنی نوعیت کے لحاظ سےبہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتی اکائیوں اور قومی انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کیلئے کافی مفید ثابت ہوئی اور اس نے اس بات کا موقع فراہم کیا کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر کیلئے ہمہ گیر ترقیات کے مستقبل کے لائحہ عمل اور سمت کی تلاش کی جاسکے اور متعلقہ افراد اپنی اپنی کامیابیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرسکیں۔
واضح رہے کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار میں تعاون دیکر ایک اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ مجموعی صنعتی پیداوار اور روزگار کی فراہمی میں اس کا اہم حصہ رہتا ہے۔ ایم ایس ایم ای سیکٹر کے تحت لگاتار پیمانے پر جب مینوفیکچرنگ کی مسابقتی صلاحیت برقرار رہتی ہے تو یہ فطری طور پر بھارت کی مستقبل کی ترقی کی ضامن ہوتی ہے۔ مینوفیکچرنگ مسابقتی صلاحیت براہ راست پیداواریت سے وابستہ ہے اور ہمہ گیر پیداواریت صنعت کی اس اہلیت پر منحصر ہے جس کے تحت صنعت میں نئے ، پسندیدہ کوالٹی کی حامل مصنوعات تیار ہوتی ہیں جو استعمال کنندگان اور منڈی کی ضروریات اور مطالبات کے مطابق ہوتی ہیں اور بدلتے ہوئے حالات میں اپنی افادیت برقرار رکھتی ہیں۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت کے تحت بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کیلئے قومی مینوفیکچرنگ مسابقتی پروگرام (این ایم سی پی) سے متعلق ڈیزائن کلینک اسکیم کا مقصد یہ ہے کہ مصنوعات، مخصوص اعمال، مواصلات ، پیکیجنگ اور دیگر تمام سرگرمیوں کے سلسلے میں ڈیزائن سے متعلق پہل قدمیوں اور اصلاحات کو ڈیزائن سپورٹ اور جدید کاری کے ذریعے متعارف کرایا جائے۔ حال ہی میں یہ اسکیم نظرثانی شدہ بجٹ، عہدبندگی اور نشانوں کے ساتھ آراستہ و پیراستہ ہوئی ہے۔
ورکشاپ کے ایک حصے کے طور پر ڈیزائن کلینک اسکیم کے تحت ڈیزائنوں کے سلسلے میں مختلف جدت طرازیوں کو ڈسپلے کے ذریعے نمائش کیلئے پیش کیا گیا اور ورکشاپ میں رکھا گیا تاکہ دو مقاصد حل ہوسکے۔ پہلا یہ کہ ایم ایس ایم ای کے ذریعے حاصل کامیابیوں کو دیگر متعلقہ ادارے بھی جان سکیں جو ڈیزائنر اور ادارے ڈی سی ایس سے وابستہ ہیں ، انہیں تمام تر جانکاری مل سکے اور دوسرا مقصد یہ تھا کہ نئے ڈیزائن اور ڈیزائن کلینک اسکیم کے تحت ایک پالیسی دستاویز وضع کرنے کیلئے راستہ ہموار ہوسکے اور ایم ایس ایم ای کی مینوفیکچرنگ مسابقتی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکے۔