نئی دہلی، 31 دسمبر (ایجنسی): زراعت اور کسان فلاح وزارت نے فصل بیمہ لینے کی مدت اور بینک کے ذریعہ کسانوں کو قرض کھاتے سے پریمیم کاٹنے کی مدت کو بڑھا کر 10 جنوری 2017 کر دیا ہے۔ وزیر اعظم فصل بیمہ منصوبہ کے تحت اس سال یعنی 2016-17 ربیع کے موسم کے دوران کسانوں کو نوٹ بندی کے سبب مقررہ مدت کے اندر فصل بیمہ کرانے میں ہوئی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے یہ مدت بڑھاءگئی ہے۔ اس فیصلہ سے ایسے کسان جو نوٹ بندی کے دوران اپنی نوٹیفائیڈ فصل کا بیمہ بینکوں کے ذریعہ نہیں کرا سکے تھے، وہ اب آئندہ سال 10 جنوری تک بیمہ کرا سکیں گے۔

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...