لوگوں میں کھادی کی دیوانگی بڑھی


نئی دہلی، 7 جنوری (ایجنسی): نوٹ بندی کے باوجود دسمبر میں کھادی اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی فروخت میں 9.25 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ کھادی سے متعلق کمیشن کے چیئرمین وی کے سکسینہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 1000 اور 500 روپے کے پرانے نوٹوں کے بند ہونے کے بعد لوگوں کو ہوئی پریشانی کے باوجود کمیشن کے سیلنگ سنٹرس پر منفی اثر نہیں پڑا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے بعد شروعاتی دو تین دن میں مارکیٹ کمزور ضرور نظر آئی لیکن ڈیجیٹل ادائیگی کے مختلف ذرائع کو فروغ دیے جانے کے سبب اس میں جلد ہی بہتری دیکھنے کو ملی۔ اس کے علاوہ کمیشن نے 2000 روپے سے زیادہ کی ڈیجیٹل خریداری کرنے پر کئی طرح کی رعایت اور تحائف کا بھی اعلان کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ کمیشن نے اپنے سیلنگ سنٹرس پر ڈیجیٹل ادائیگی کرنے پر ایک فیصد اضافی چھوٹ بھی مہیا کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *