
روہتک میں “ڈیجیٹل انڈیا کیلئے نوجوان” کے موضوع پر قومی یوتھ فیسٹیول منعقد ہوگا
نئی دہلی، 11 جنوری (ایجنسی): نوجوانوں کے امور اورکھیلوں کی وزارت کے محکمہ برائے نوجوانوں کے امور ہرسال 12 تا 16جنوری کے دوران نوجوانوں کے لئے عظیم رہنما اور مثالی شخصیت سوامی وویکانند کے یومِ پیدائش پر نیشنل یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کرتاہے۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب وجے گوئل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال 21واں نیشنل یوتھ فیسٹیول کا انعقاد 12 تا 16 جنوری کےدوران ہریانہ کے روہتک میں کیاجارہاہے۔ انہوں نے مزید جانکاری دی کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی افتتاحی تقریب کے موقع پر ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ فیسٹیول کے شرکاء کوخطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں مرکزی وزیرداخلہ جناب راج ناتھ سنگھ ہریانہ کے وزیراعلیٰ جناب منوہر لال کھٹر کی عالی شان موجودگی میں مہمان خصوصی ہو کر اس تقریب کی شان بڑھائیں گے۔
جناب گوئل نے مزید کہا کہ اس سال نوجوانوں کے قومی فیسٹول کے لئے موضوع‘‘ ڈیجیٹل انڈیا کیلئے نوجوان’’ منتخب کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس بات کو ملحوظ نظررکھتے ہوئے کہ حکومت ہند کے ڈیجیٹلائزیشن اور ہنرمندی کے فروغ کے شعبے کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ میک ان انڈیا کے باضابطہ سرکاری اعلان کے قومی ہدف کو پورا کرنے کے لئے اس موضوع کا انتخاب ہوا ہے۔ مزید برآں اعلان شدہ قومی ہدف کو پورا کرنے کے لئے یہ فیصلہ بھی کیاگیا ہے کہ اس موقع پر ہنرمندی کے فروغ اور تجارت و کاروبار کی وزارت کے وسیع پیمانے پر تعریف والے متعدد اقدامات ، این ایس ڈی اے، این ایس ڈی سی، ڈی جی ای ٹی کے علاوہ بہت چھوٹی، چھوٹے اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت کے اقدامات کو اجاگر کیاجائے گا۔ اس کے تحت فیسٹیول میں شریک ہزاروں نوجوانوں اور مقامی نوجوانوں کے فائدے کے لئے ہنرمندی کے فروغ کی نمائش کے علاوہ لیکچرز اور ورکشاپوں کا اہتمام کیاجائےگا۔
اسی طرح اس قومی یوتھ فیسٹیول کے لوگو کے طورپر لاڈو کا انتخاب کیاگیا ہے، جو ملک میں اور بالخصوص ریاست ہریانہ میں جنسی تناسب کی فکرمندی کو ظاہر کرتاہے۔ اس سے یہ بھی منعکس ہوتاہے کہ ریاستی حکومت ہریانہ میں جنسی تناسب اور نابرابری جیسے امور کے تئیں کتنی حساس ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ لانے کے لئے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت دونوں کس قدر بیدار ہیں۔ اس فیسٹیول کے دوران ایک دفاعی نمائش بھی لگائی جائے گی، جہاں دفاعی افواج کے متعدد پہلوؤں اور اقدامات کے علاوہ دفاعی افواج میں بھرتی کے لئے سازوسامان، لوازمات اور مقامات کو ڈسپلے کیاجائےگا تاکہ فیسٹیول میں شریک ہزاروں نوجوانوں کو اس سے فائدہ حاصل ہو سکے۔
اس فیسٹیول کے دوران افتتاحی تقریب میں سوامی وویکانند کی زندگی اور افکار پر شہرت یافتہ اور ماہر فنکاروں کے ذریعہ پروگرام پیش کیا جائے گا۔ 13 تا 16 جنوری 2017 کے دوران اس فیسٹیول میں متعدد ثقافتی پروگراموں(مسابقہ جاتی اور غیر مسابقہ جاتی دونوں) نیزنوجوانوں کے لئے کنونشن، سویچار (ایک لیکچر سیریز)، نمائش، معلوماتی پروگرام، ہاسیا کوی سمیلن اور ہریانہ نائٹس کا اہتمام کیاجائےگا۔ اس کے بعد ہنس راج اور رفتار کے ذریعہ ثقافتی شام پیش کئے جائیں گے۔
ہندوستان دنیا کے نوجوانوں کی آبادی والےملکوں میں سے ایک ہے۔ ہندوستان میں 35 برس سے کم عمر کی 65فیصد آبادی ہے۔ جناب گوئل نے امید ظاہر کی کہ آبادی کا یہ حصہ ملک میں از خود انقلاب لانے، صاف ستھراہندوستان کے خواب کی تکمیل، ہنرمند ہندوستان اور غیر معمولی ہندوستان کے وژن کو پورا کرنے کے لئے زبردست موقع فراہم کرتاہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے زوردے کر کہا کہ وہ سوامی وویکانند کے بتاتے ہوئے راستوں پر چل کر ملک اور قوم کی تعمیر کے عمل میں برھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس کے لئے لامتناہی طورپر کام کریں۔
اس قومی یوتھ فیسٹیول میں شرکت کے لئے مختلف ریاستوں سے وفود کا آنا شروع ہو گیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے تقریباً پانچ ہزارنوجوان شرکت کریں گے اور وہ فیسٹیول سے اپنے علم اور تجربے میں اضافہ کریں گے اور واپس اپنے ہمراہ ملک کی بیش قیمت تہذیب اور قومی ورثے کولے جائیں گے۔