Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

چنئی میں جنوبی ریاستوں کے محنت کے وزیروں کی علاقائی کانفرنس

by | Jan 11, 2017

 محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت بندارو دتہ تریہ چنئی میں منعقدہ سکریٹریز وپرنسپل سکریٹریزکی علاقائی کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ،جبکہ آندھرا پردیش کی وزیر محنت نیلوفر خلیل،نینی نرسمہا ریڈی وغیرہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔(تصویر:پی آئی بی)

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت بندارو دتہ تریہ چنئی میں منعقدہ سکریٹریز وپرنسپل سکریٹریزکی علاقائی کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ،جبکہ آندھرا پردیش کی وزیر محنت نیلوفر خلیل،نینی نرسمہا ریڈی وغیرہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔(تصویر:پی آئی بی)

نئی دہلی:(ایجنسی) محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب بندارو دتہ تریہ کی سربراہی میں آج چنئی میں محنت کے وزرا اور آندھرا پردیش، کرناٹک، کیرل، تمل ناڈو، تلنگانہ، لکشدیپ اور پڈوچیری کی جنوبی ریاستوں کے محنت کے محکمے کے پرنسپل سکریٹریوں اور سکریٹریوں کی علاقائی کانفرنس منعقد ہوئی۔
دتہ تریہ نے کہا کہ مرکزی حکومت جامع ترقی کے تئیں عہد بستہ ہے جہاں ہر ایک کو چاہے وہ نوجوان ہو، خاتون ہو، گاؤں میں رہنے والا غریب یا اقلیتی، پچھڑے طبقے کا ہو، حصہ دار اور شراکت دار بنایا جائے گا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ میک ان انڈیا اسکل انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا جیسے بڑے پروگراموں کی وجہ سے دنیا ایک مثبت انداز میں ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔
ہندوستانی لیبر مارکیٹ زیادہ درخشاں دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کو مہیا کرکے یہ حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے اور ملک کی افرادی قوت کی حیثیت کو فروغ دینا چاہتی ہے تاکہ انہیں زیادہ قابل قدر مالی اعتبار سے مضبوط بنایا جاسکے۔ انہوں نے ان اقدامات اور اصلاحات کا ذکرکیا جو ان کی حکومت نے شروع کئے ہیں۔ جن میں ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات بھی شامل ہیں جن میں شرم سوویدھا پورٹل، این سی ایس اور یو اے این شامل ہے۔
انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جنوبی ریاستیں ان اقدامات میں شامل ہونے کی خواہاں ہیں اور تیار بھی ہیں۔ جناب بندارو دتہ تریہ نے پی ایم آر پی وائی، اجرتوں کی ادائیگی کے لئے آرڈیننس مزدوروں کی مالی شمولیت پر ریاستوں و بینکوں کے ساتھ اشتراک سے ایم او ایل ای کے ذریعے اقدامات جیسی حکومت کی حالیہ اسکیموں / اقدامات کو اجاگر کیا۔
دن بھر چلنے والی کانفرنس وزارت کے ذریعہ لیجسلیٹیو، انتظامی اور ٹیکنالوجی پر مبنی مختلف اقدامات پر چار تکنیکی اجلاس پر مشمل رہی۔ ریاستوں نے مزدوروں کے قانون میں اصلاحات تکنیکی مداخلت کے ساتھ ساتھ مزدور طبقے کے سماجی تحفظ سے متعلق اقدامات پر مرکزی حکومت کے اقدامات کا خیرمقدم کیا۔

Recent Posts

ممبرا میں خواتین کے ذریعہ پہلا Shop for a Causeکا آغاز

گھروں میں پکے لذیذ کھانوں کی فراہمی کے لئے Matbakhمطبخ کا قیام ،آن لائن آرڈر پر ڈلیوری کی یقین دہانی ممبرا: (معیشت نیوز) معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے اقرا انٹرنیشنل وومنس الائنس کے اشتراک سے 12اپریل 2021 کو زمزم ہال کوسہ میں فوڈ فیسٹیول کاانعقاد کیا اور "شاپ فار اے...

تعلیمی ،رفاہی اور سماجی کاموں میں تعمیر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کولکاتاکو قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری ابو طلحہ جمال قاسمی کا کہنا ہے کہ مالی مفاد کے علی الرغم ہم خدمت خلق،تعلیم و تربیت اور فکر قوم و ملت میں سرگرداں ہیں کولکاتہ : ’’تعمیر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) شہر کولکاتا کا ایک معتبر تعلیمی ، رفاہی اور سماجی ادارہ ہے، جو قانونی...

عظمیٰ ناہید بزنس وومن آف دی ایئر 2021سے سرفراز،سیکڑوں خواتین کو خودکفیل بنانے پراعزاز

عظمیٰ ناہید بزنس وومن آف دی ایئر 2021سے سرفراز،سیکڑوں خواتین کو خودکفیل بنانے پراعزاز

معیشت میڈیا کی جانب سے کولکاتہ کے کلا مندر میں سیکڑوں تاجروں کے مابین خطاب سے نوازہ گیا کولکاتہ: اقراء انٹرنیشنل وومنس الائنس )Iqra International Women's Alliance (IIWAکی سربراہ عظمیٰ ناہید صاحبہ کو معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے کولکاتہ کے کلا مندر میںمنعقدہ...

کولکاتہ کے کلا مندر میں معیشت میڈیا کا نواں کل ہند تجارتی اجلاس ، سیکڑوں تاجروں کی شرکت

شرکاء نے اسے وقت کی ضروت قرار دیا جبکہ ملک کے مختلف برانڈ س کو نیشنل برانڈ ایوارڈ 2021 سے سرفراز کیا گیا کولکاتہ: مغربی بنگال کے شہر کولکاتہ میں معیشت میڈیا کی جانب سے کل ہند تجارتی و معاشی اجلاس کا انعقادکلا کنج کلا مندر میں کیا گیا جس میں سیکڑوں تاجروں نے شرکت...