Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

امریکہ کے ۴۵ویں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تاجپوشی

by | Jan 20, 2017

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ حلف اٹھاتے ہوئے

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ حلف اٹھاتے ہوئے

تقریب حلف برداری پر 20 کروڑ ڈالر کاخرچہ،جبکہعہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اسلامی دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے عزم کو دہرایا
واشنگٹن:(معیشت نیوز وایجنسی) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا جب کہ تقریب میں امریکہ کےسابق صدور سمیت سیکڑوں افراد شریک ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کیپٹل ہل کی سیڑھیوں پر چیف جسٹس جان رابرٹس سے امریکا کے 45ویں صدر کی حیثیت سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق صدر باراک اوباما، بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور ان کی بیگمات سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کے علاوہ سیکڑوں افراد شریک رہے۔ اپنے پہلے صدارتی خطاب میں ڈونالڈ ٹرمپ نےکہاکہ’’ میں ان سیاستدانوں کی طرح نہیں ہوں جو صرف باتیں کرتے ہیں، ہم سب مل کر امریکا کو محفوظ اور عظیم بنا سکتے ہیں، میں وعدہ کرتا ہوں کہ ملازمت کی نئی راہیں کھولوں گا اور امریکہ کو بہتر اور پرسکون بنانے کی کوشش کروں گا‘‘۔
نومنتخب امریکی صدر نے اسلامی دہشت گردی کا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ ’’میں اسلامی دہشت گردی کے خلاف لڑوں گا اور اسے ختم کرکے رہوں گا‘‘۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری پر 20 کروڑ ڈالر خرچہ آیا ہے اور یہ امریکی تاریخ کی مہنگی ترین تقریب حلف برداری ہے جس کی سیکیورٹی کے لئے 28 ہزار اہلکار تعینات ہیں جس پر 10 کروڑ ڈالر خرچہ آئے گا۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل مختلف ریاستوں میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ دارالحکومت واشنگٹن میں ٹرمپ کے مخالفین کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی وہاں پہنچ گئی اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مرچی کے اسپرے کا استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین نے منشتر ہوتے ہوئے توڑ پھوڑ شروع کر دی۔
اس حوالے سے یورپی یونین کے اکثرملکوں میں بھی احتجاج کیا گیا ۔ لندن میں ملینئیم برج پر شہری جمع ہوئے اور ٹاور برج پر لگے بینر میں کہا گیا کہ پل بنائیں دیواریں نہیں۔جبکہ رام اللہ اور غزہ کنارے فلسطینیوں نے ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا کیونکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے عندیہ ظاہر کیا تھا کہ امریکا کا سفارتخانہ یروشلم منتقل کردیا جائے گا۔ اسی طرح بیلجئیم ، جرمنی اور ہالینڈ میں بھی ٹرمپ کے خلاف احتجاج میں سینکڑوں مظاہریں نے شرکت کی۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں فلپائنی شہریوں نے اپنے ملک میں امریکاکی غیر ضروری مداخلت کے خلاف احتجاج کیا اور امریکی صدر کے خلاف بینر لہرائے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...