بامبے مرکنٹائل بینک پر آر بی آئی نے لگایا۷۵ لاکھ کا جرمانہ

bombay mercentile bank

کے وائی سی ،اے ایم ایل اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت کارروائی،ذیشان مہدی اپیل میں جانے کے لیے تیار
نمائندہ خصوصی معیشت ڈاٹ اِن
ممبئی(معیشت نیوز) بامبے مرکنٹائل کو آپریٹیو بینک مختلف بد عنوانیوں کی وجہ سے ریزرو بینک آف انڈیا کی گرفت میں آتا جا رہا ہے۔حالیہ معاملہ میں آربی آئی نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں کے وائی سی ،اے ایم ایل اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت ۷۵ لاکھ کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
بامبے کرکنٹائل بینک کے چیرمین ذیشان مہدی معیشت ڈاٹ اِن سے کہتے ہیں’’یہ معاملہ کولکاتہ سے متعلق ہے جہاں برانچ منیجر کی غلطی سے ہم پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے اس سے قبل بھی ایک کروڑ کی پنالٹی لگائی گئی تھی لیکن ہم جب اپیل میں گئے تو ہمارے مسائل کو سمجھتے ہوئے سہولت دی گئی لہذا یہ معاملہ بھی ۲۰۱۱؁ کا ہے اور جس منیجر ’’بوس ‘‘نے غلطی کی تھی اس پر کارروائی کرتے ہوئے اسے ہٹا بھی دیا گیا ہے۔۷۵لاکھ کے خلاف بھی ہم اپیل میں جا رہے ہیں اور انشاء اللہ سوموار سے اس ضمن میں کارروائی شروع کر دیں گے‘‘۔
ذیشان مہدی کہتے ہیں ’’ہم نے آر بی آئی سے کہا ہے کہ چونکہ ہمارا بینک ایک کوآپریٹیو بینک ہے اور ہم مسلسل مختلف مسائل میںگھرے رہتے ہیں لہذا ہمارے اوپر ایسے جرمانے نہ لگائے جائیں جو ہمیں مشکلات میں ڈال دیںلہذا پچھلی مرتبہ بھی اس مسئلے کوآربی آئی نے کنسیڈر کیا تھا مجھے امید ہے کہ اس بار بھی ہمیں کسی طرح کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑےگا‘‘۔
واضح رہے کہ بامبے مرکنٹائل کو آپریٹیو بینک کئی دہائیوں سے مسائل میں الجھا ہوا ہے ۔ایک طرف اگر این پی اے(NPA )میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے تو دوسری طرف بورڈ آف ڈائرکٹرس کی آپسی رسہ کشی اسے نقصان پہنچا رہی ہے۔اس سلسلے میں جب بینک کے منیجنگ ڈائرکٹر شاہ عالم سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ بینک میں موجود نہیں ملے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *