Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

نئی دہلی میں کھیل کے سب سے بڑے پروگرام مشن XI ملین کا افتتاح

by | Feb 10, 2017

football

نئی دہلی،10۔فروری ۔فٹ بال کے کھیل کو ہندوستان کے کروڑوں کھیل شائقین کی پسند بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خواب کو عملی شکل دینے کی سمت میں پیش رفت کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور اورکھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) وجے گوئل نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف ) کے صدر پرفل پٹیل کی موجودگی میں اسکولوں کے سب سے بڑے کھیل پروگرام کے طور پر مشن XI ملین کا افتتاح کیا ۔اپنی نوعیت کے پہلے ایسے پروگرام سے نہ صرف بچوں میں فٹ بال کے خوبصورت کھیل میں دلچسپی بڑھے گی بلکہ صحت مند عادتیں بھی پیدا ہوں گی اور ٹیم ورک اورکھیل کے جذبے سے زندگی کے اہم سبق حاصل ہوسکیں گے ۔اس پروگرام میں اسکولو ں کے پرنسپلوں اور کھیل کے ٹیچروں کے ساتھ مل کرکام کیا جائے گا اور بچوں میں باقاعدہ فٹ بال کا کھیل کھیلنے کا شوق پیدا کرنے کے لئے حوصلہ افزائی اورترغیبات دی جائیں گی۔
اس موقع پر اپنی تقریر میں وجے گوئل نے کہا کہ ان کی وزارت نے پچھلے کئی برسوں کے دوران ملک میں کھیل کود کی ثقافت کے فروغ کے لئے متعدد مضبوط قدم اٹھائے ہیں اور ’’ کھیلو انڈیا ‘‘ جیسے منصوبے زمینی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے کے کام میں معاون ثابت ہوئے ہیں اور ہماری ٹی او پی ایس اسکیم اور اولمپک ٹاسک فورس کوشش کررہی ہے کہ ہمارے کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے کھیلوں کا بے نظیر مظاہرہ کرکے ملک وقوم کو سرخرو کریں ۔ جاری سال کے دوران اکتوبر میں ہندوستان میں منعقد ہونے والے فیفا یو -17 عالمی کپ مقابلوں کے لئے ہم نہ صرف بہترین ڈھانچہ جاتی سہولیات فراہم کرانے کے لئے کام کررہے ہیں بلکہ کھیل کود کے عالمی مقابلوں کے اہتمام کی اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔
گوئل نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں صرف اسٹیڈیم اور کھیل کے میدان بنانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 27 مارچ کو من کی بات کے پروگرام میں فیفا یو -17 عالمی کپ 2017 کو ہمارے نوجوانوں کے لئے ایک ایسا عظیم موقع قراردیا تھا ، جس سے پورے ملک کی کھیل کی دنیا میں زبردست انقلاب برپا ہوجائے گا ۔ اگر ان کے الفاظ کو دہرایا جائے تو انہوں نے کہا تھا کہ اس بار پورے سال ہمارے تمام اسکولوں اور کالجوں بلکہ پورے ملک میں فٹ بال کے لئے شاندار فضا ہموار کی جائے گی ۔
گوئل نے مشن XI ملین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ فٹ بال کے لئے ہمارے اسکولوں کے زبردست پروگرا م کی حیثیت رکھتا ہے ۔کھیل کی بین الاقوامی مہارت کے ساتھ اور ہمارے عظیم اور ہمارے ہمہ جہت ملک کی زمینی سچائیوںکو ذہن میں ذہن میں رکھتے ہوئے یہ پروگرام اس طرح وضع کیا گیا ہے کہ اس کا مقصد ملک کے ہر علاقے کے 11 ملین بچوں میں فٹ بال کے کھیل کا شوق پیدا کیا جاسکے ۔
گوئل نے مزید کہا کہ ہمارے ہربچے کو دنیا کے معروف ترین کھیل فٹ بال کھیلنے کا موقع حاصل ہونا چاہئے اوراسے ممکن بنانے کے لئے بچوں کو تندرست اورچوکس بنانے کے لئے والدین کو بھی یکساں طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی ۔ مشن XI ملین پروگرام کے تحت والدین اوراسکولوں کو وہ مشینیں اورمعلومات فراہم کرائی جائیں گی جن میں بتایا جائے گا کہ ان کے بچوں کو باقاعدگی کے ساتھ فٹ بال کا کھیل کھیلنے کو سچائی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام کشمیر سے کنیا کماری تک اور کچھ سے امپھال تک ملک کی ہرریاست میں شروع کیا جائے گا اور اس کی ابتدائی کارروائیاں پہلے ہی شروع ہوچکی ہیں اور اسکولوں اور بچوں کی جانب سے انتہائی حوصلہ افزا ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے ۔
گوئل نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے مشن XI ملین کے بارے میں انتہائی حوصلہ افزا باتیں کی ہیں۔ انہوں نے ایک موقع پر اپنے پروگرام میں کہا تھا کہ مشن XI ملین پروگرام فٹ بال کے خوبصورت کھیل کو ملک کے تمام علاقوں کے کم از کم 11 ملین لڑکوں اور لڑکیوں میں اپنی رسائ بنا سکے گا اور ہمارے بچوں میں فٹ بال کا شوق پیدا ہوسکے گا ۔اس سے کشمیر سے کنیا کماری تک اورکچھ سے اروناچل پردیش تک ہر ریاست کے بچوں میں فٹ بال کا کھیل کھیلنے میں دلچسپی اور لطف لینے کا موقع حاصل ہوگا۔
ہندوستان کی 29 ریاستوں کے 37سے زائد شہروں کے 12 ہزار اسکولوں میں اس پروگرام کو لے جانے کے لئے کئے جانے والے اس سرکاری اقدام میں ایسے کھیلوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جو ہر قسم کے چھوٹے بڑے میدانوں اور حالات میں کھیلے جاسکیں ۔ اس پروگرام کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ٹیچروں اور معلمین کے لئے سمیناروں کا اہتمام ، اسکولی سرگرمیوں او رفٹ بال میلوں کا اہتمام شامل ہے ۔ یہ مرحلے ستمبر 2017 سے شروع ہوں گے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...