
کانگریس کی عوامی رابطہ آفس کے افتتاح کے موقع پر عوام کا جم غفیر

بھیونڈی( پریس ریلیز) ممبئی میونسپل کارپوریشن کا انتخابی عمل ختم ہوتے ہی بھیونڈی میں بھی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے شروع ہوگئیں ہیں۔اسی پس منظر میںگلزار نگر،انصار نگر،چوہان کالونی علاقے سے کانگریس کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کی تیاریوں میں مصروف اشفاق عباس انصاری کی عوامی رابطہ آفس کاافتتاح کانگریس کے ضلعی صدر شعیب گڈو،بھیونڈی کے پربھاری سنتوش شیٹی،ڈپٹی میئر احمد حسین صدیقی،اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین عمران ولی محمد خان،کانگریس کے گروپ لیڈر جاوید دلوی کے ہاتھوں کیا گیا۔
اس آفس کی افتتاحی تقریب میں عوام کے جم غفیر کو دیکھتے ہوئے کانگریس کے بھیونڈی پربھاری سنتوش شیٹی اس طرح متاثر ہوئے کہ انہوں نے اپنے خطاب میں خاص طور پر اس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’ لیڈران کو الیکشن میں جیتانے میں عوام کا سب سے اہم کردار ہوتا ہے، اور وہ یہاں ہزاروں کی تعداد میں مرد اور خواتین کی موجودگی اشفاق انصاری کی مقبولیت کی منہ بولتی تصویر ہے۔ انھوں نے کہا کہ آپ کو کارپوریٹر بننے سے کوئی روک نہیں سکتاہے۔‘
اس موقع پر وارڈ کے عوام کو خطاب کرتے ہوئے اشفاق عباس انصاری نے کہاکہ میں اب تک کے عوامی نمائندوں کی غفلت اور اس علاقے کے مسائل کو حل کرنے میں ان کی شرمناک ناکامی کو دیکھتے ہوئے گلزار نگر،انصار نگر،چوہان کالونی علاقوں پر مشتمل وارڈ نمبر۱۰؍اور اس کے اطراف میں واقع علاقوں کی کایا پلٹ کرنے کا عزم لیکر کارپوریشن کے حالیہ میں انتخابی میدان میں ا ترنے کی تیاری کررہا ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی طور پر عوامی خدمت کے ذریعہ اپنے وارڈ کو شہر کے مثالی وارڈ میں تبدیل کرنے کا مشن لیکر میں انتخابی میدان میں اترا ہوں ۔عوامی کام کیلئے اگر مجھے اپنے جیب سے بھی پیسہ خرچ کرنا پڑا تو میں پیچھے نہیں رہونگا۔اشفاق انصاری نے کہا کہ عام رائے یہ ہے کہ داڑھی ٹوپی والے والے حضرات سیاسی میدان میں کچھ بھی نہیں کرسکتے ہیں،میں اس مثال کو تبدیل کرکے رہونگا اور یہ بتاؤنگا کہ داڑھی ٹوپی اور صوم وصلات کے پابند حضرات سیاسی میدان میں بھی مزید بہتر کام کرسکتے ہیں۔اس موقع پر شنتوش شیٹی اور شعیب گڈو نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔افتتاحی تقریب میں خواتین شعبے کی صدر ریحانہ انصاری،کارپوریٹر اشرف خان منا،اسمعیل مرچی،ڈاکٹر زبیر انصاری ودیگر لیڈران موجود تھے۔