نئی دہلی : ہولی پر ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ہم وطنوں کو شاندار تحفہ دیا ہے ۔ پیر (13 مارچ) سے سیونگ اکاؤنٹ سے حسب منشا نقد نکال سکیں گے ۔ یعنی ہولی کے دن سے بچت اکاؤنٹس سے نقد رقم نکالنے کی حد ختم ہو گئی ہے ۔ اتنا ہی نہیں پیر سے ہی نوٹ بندی کے بعد مختلف اکاؤنٹس سے نکالنے پر لگائی گئی تمام قسم کی پابندیاں بھی ختم ہو جائیں گی ۔ اب تک بچت اکاؤنٹس سے ہر ہفتہ زیادہ سے زیادہ 50 ہزار روپے ہی نکالے جا سکتے تھے ۔
کالے دھن اور جعلی کرنسلی کو روکنے کے لئے وزیر اعظم مودی نے گزشتہ سال آٹھ نومبر کو رات آٹھ بجے 500 اور 1000 کے پرانے نوٹوں کو منسوخ کر دیا تھا اور آر بی آئی نے بینک برانچوں اور اے ٹی ایم کیش کی کلیئرنس پر کئی طرح کی شرائط لگا دی تھیں ۔ تاہم نقد رقم کی صورت حال سدھرنے کے ساتھ وقتا فوقتا ان میں سے زیادہ تر کو ہٹایا جاتا رہا ۔
بارہ مارچ تک بچت اکاؤنٹس سے نقد رقم نکالنے کی حد 24 ہزار روپے تھی ۔ جو بھی رقم اے ٹی ایم نکالی جاتی تھی ، وہ بھی بچت اکاؤنٹ سے نکالنے میں شمار کیا جاتا تھا ۔ تاہم اب تیرہ مارچ سے بچت اکاؤنٹ سے نقد رقم نکالنے کی حد کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹس، اوور ڈرافٹ اور کیش کریڈٹ اکاؤنٹس سے نکالنے کی حد 30 جنوری کو ہی ختم ہو گئی تھی۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...