Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی کواتر پردیش میں اراضی کی فراہمی

by | Apr 15, 2017

ظفر سریش والا یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ: فوٹو کریڈٹ: ماریہ شکیل

ظفر سریش والا یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ: فوٹو کریڈٹ: ماریہ شکیل

ظفر سریش والا کے ساتھ ملاقات میں وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ کا وعدہ،مدارس کی تجدید کاری پر بھی غور
لکھنئو(معیشت نیوز) حیدرآباد میں واقع مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی کو اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو میں اس کے کیمپس کے لئے یوگی حکومت جلد ہی زمین فراہم کر سکتی ہے۔ یونیورسیٹی کے چانسلر ظفر سریش والا نے گزشتہ ہفتہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کر یونیورسیٹی کے کیمپس کے لئے زمین کی مانگ کی تھی جس کا وزیر اعلیٰ نے مثبت جواب دیا تھا۔ سریش والا کو وزیر اعظم نریندر مودی کا دست راست سمجھا جاتا ہے۔ظفر سریش والا کو 2015 میں اردو کے فروغ کے لئے قائم مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی کا چانسلر بنایا گیا تھا۔
سریش والا نے معیشت ڈاٹ اِن سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ’’اس سے قبل کبھی کسی نے یونیورسٹی کے لیے کوئی مانگ نہیں کی جس کا نتیجہ ہے کہ کسی نے کبھی زمین الاٹ کرنے کی بات بھی نہیں کی۔اب اس گذارش کے بعد معاملات میں بہتری کی امید ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ جب ایک فارمل درخواست یونیورسٹی کے طرف سے جائے تو اس پر کارروائی ہوگی‘‘۔واضح رہے کہ آدتیہ ناتھ کے ساتھ ملاقات میں دیگر مسائل کے علاوہ مدارس کی تجدیدکاری اور اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کو مضبوط کئے جانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اترپردیش میں سرکاری امداد یافتہ اڑتالیس ہزار مدارس ہیں، تاہم سابقہ حکومتوں کی جانب سے متعدد بارکی گئی کوششوں کے باوجود زمینی حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
اب چونکہ وزیر اعلیٰ اپنی مسلم مخالف شبیہ کو ایک ایسے منتظم کار میں بدلنے کے لئے کوشاں ہیں جو سب کے لئے کام کرتا ہو، یونیورسیٹی کے لئے زمین کی فراہمی سے متعلق ان کے اس اقدام سے ان کی شبیہ بہتر ہو سکتی ہے اور مسلمانوں میں اس کا ایک اچھا پیغام جا سکتا ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...