پیسہ لے کر فرارہونے والی کمپنیوں پر پابندی عائد کی جائے : یوگی آدتیہ ناتھ

یوگی آدتیہ ناتھ
یوگی آدتیہ ناتھ

لکھنؤ۔ (ایجنسی) اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے رقم جمع کرنے والوں کا پیسہ لے کر فرارہونے والی کمپنیوں پر پابندی لگانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ ایسی کمپنیوں کی نشاندہی کر کےان پر شکنجہ کسا جائے اور ڈپوزیٹر انٹرسٹ پروٹیکشن ایکٹ -2016 کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میک ان انڈیاکی طرز پر میک ان یوپی کی مہم کو کامیاب بنانے کا منصوبہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بینکاری کی تمام سہولیات مہیا کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں بینک کھاتے کھولنے کے لئے مہم چلائی جائے۔
انہوں نے اسٹینڈ اپ کی منصوبہ بندی کی سست پیش رفت پر بے اطمینانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت فی بینک کی شاخ ایک درج فہرست ذات قبائل کے مستفیدین اور ایک خاتون صنعت کار کو قرض فراہم کرنے کے مقصد کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ریاست کی اقتصادی ترقی ہوگی اور بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ وزیر اعلی نے یہ ہدایت کل دیر رات یہاں ادارہ جاتی محکمہ خزانہ کی پیشکش کے موقع پر دی۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور سرحدی کسانوں کے فصل کے قرض معاف کئے جانے کے سلسلے میں کئے گئے فیصلے کے مطابق ادارہ جاتی محکمہ خزانہ کی طرف سے مؤثر کارروائی کی جائے، جس سے کسان کو اس سلسلے میں مشکل نہ ہو۔ ریاست کے گاؤں میں بینک کی شاخیں فراہم کرنے کے لئے کارروائی کی جائے۔ وتیے سماویش / بینک شاخا پرچار، پردھان منتری جن دھن یوجنا، پردھان منتری جیون جیوتی یوجنا، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا،اٹل پنشن یوجنا، پردھان منتری مدرا یوجنا اور اسٹینڈاپ انڈیا وغیرہ منصوبوں کا مؤثر معائنہ یقینی بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *