اتحاد بلڈرس اینڈ ڈیولپرس صرف مکان نہیں اطرف بھی خوبصورت بناتاہے

پروجیکٹ لانچنگ کے دوران اتحاد بلڈرس اینڈ ڈیولپرس کے مالک شبیر خان مقامی ایم ایل اے ڈاکٹر جیتندر اوہاڈ کا خیر مقدم کرتے ہوئے جبکہ جناب امتیاز خان صاحب کو بھی دیکھا جاسکتا ہے (تصویر فیس بک)
پروجیکٹ لانچنگ کے دوران اتحاد بلڈرس اینڈ ڈیولپرس کے مالک شبیر خان مقامی ایم ایل اے ڈاکٹر جیتندر اوہاڈ کا خیر مقدم کرتے ہوئے جبکہ جناب امتیاز خان صاحب کو بھی دیکھا جاسکتا ہے (تصویر فیس بک)

ممبرا کوسہ کی تعمیرمیں مذکورہ کمپنی نے اہم خدمات انجام دی ہیں جسے آج بھی لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں:شبیر خان
دانش ریاض برائے معیشت ڈاٹ اِن
بجٹ فلیٹس کی اصطلاح گوکہ کارپوریٹ تعمیراتی کمپنیوں میں زیادہ مستعمل ہے لیکن اس کی عملی تعبیر صرف نوی ممبئی سے متصل ضلع تھانے کےشہر ممبرا کوسہ میں دیکھنے کو ملتی ہے جہاںمڈل کلاس شہری بآسانی اپنی استطاعت کے مطابق رہائشی مسائل حل کر سکتا ہے۔ممبرا وکوسہ کی آبادی میں روز افزوں ترقی بھی دراصل اسی فکر کا نتیجہ ہے کہ ممبئی و نوی ممبئی کے بعد شہر ممبرا ہی وہ واحد مسکن ہے جہاں مسلمان اپنی مکمل شناخت کے ساتھ اپنی جیب خرچ کے مطابق خوبصورت زندگی گذار سکتےہیں۔
دراصل گذشتہ دو برس کے عرصے میں جبکہ گرام پنچایت کی زمینوں پر تعمیری کام بند ہوچکا ہے اب صرف تھانے میونسپل کارپویشن کی اجازت سے بننے والے پروجیکٹس ہی لانچ ہو رہے ہیں۔لہذا ٹی ایم سی پروجیکٹ میں ان تمام اصول وضوابط کی پاسداری کی جاتی ہے جس کا کہ کارپوریشن نے التزام کیا ہو لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اب ٹی ایم سی کے پروجیکٹ بھی ایسے آنے لگے ہیں جس میں مطلوبہ تمام قواعد و ضوابط کی پابندی نہیں کی جاتی اور محض تعمیری کام شروع کر دیا جاتا ہے لیکن اتحاد بلڈرس اینڈ ڈیولپرس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ہمیشہ ضوابط کی پابندی کی ہے۔
اتحاد بلڈرس اینڈ ڈیولپرس کے منیجنگ پارٹنر شبیر خان معیشت ڈاٹ اِن سے گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں’’ٹی ایم سی پروجیکٹ پر ممبرا کوسہ میں کام کرنے والے تمام بلڈرس اچھا کام کر رہے ہیں ۔مال ،مٹیریل و دیگر تعمیراتی کاموں سے متعلق نکات پر کوئی سوالیہ نشان نہیں لگا سکتا لیکن وقت کی پابندی کے معاملے میں بیشتر افراد غچہ کھاجاتے ہیں اورپارٹی کو وقت پر اس کی چیز نہیں دے پاتے نتیجتاً اکثر بلڈرس کے خلاف وقت کے معاملے میںناراضگی پائی جاتی ہے۔لیکن الحمد للہ ہماری یہ پہچان ہے کہ ہم نے جو وقت متعین کیا ہے اور فلیٹ خریدنے والوں کو جو وقت دیا ہے اکثر و بیشتر اس سے پہلے ہی پروجیکٹ کی تکمیل کر لی ہے اورفلیٹ مالکان کو اس ضمن میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی ہے۔‘‘
اتحاد بلڈرس اینڈ ڈیولپرس کی طرف سے لانچ کئے گئے ایس کے ریسیڈنسی پروجیکٹ پر گفتگو کرتے ہوئے شبیر خان معیشت ڈاٹ اِن سے کہتے ہیں’’ مذکورہ پروجیکٹ ٹی ایم سی کے مکمل قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے تعمیر کیا جارہا ہے جس میں چار فلور کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ ہم نے خریداروں کے لیے جو وقت متعین کیا ہے امید ہے کہ اس سے پہلے ہی اس کی تکمیل ہو جائے اور لوگ یہاں آکر آباد ہوجائیں لیکن یہ تذکرہ ضروری ہے کہ اس پروجیکٹ کی وجہ سے علاقے کا ماحول انتہائی خوبصورت ہوگیا ہے۔‘‘شبیر کہتے ہیں’’ممبرا میں کام کرنے والے بلڈرس عموماً اپنی بلڈنگ اور اس سے حاصل ہونے والے منافع پر ہی نظریں گڑائے رہتے ہیں ،کسی پروجیکٹ کی وجہ سے اطراف پر کیااثرات مترتب ہوں گے اس پر توجہ نہیں دیتے، لیکن یہ ہماری پہچان ہے کہ ہم بلڈنگ کے ساتھ اطراف کے ماحول کو بھی خوبصورت بناتے ہیں۔‘‘
ایس کے ریسیڈنسی کی خصوصیات کا تذکرہ کرتے ہوئے شبیر کہتے ہیں’’ہائی وے سے متصل اس پروجیکٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ جہاں ایک طرف ہائی وے ہے وہیں رشید کمپائونڈ سے پٹرول پمپ تک تقریباً تین کلومیٹر تک سروس روڈ تعمیر ہو رہا ہے لہذا جو لوگ ممبرا کی ٹریفک سے بچ بچا کر فوری طور پر گھر پہنچنا چاہتے ہوں ان کے لیے یہ جگہ انتہائی مناسب ہے ۔بلڈنگ کے سامنے ہی جہاں خوشنما پارک ہے وہیں ہم نے گارڈن کے لیے بھی اچھی خاصی جگہ رکھی ہے جہاں بچے شام کے وقت کھیل سکتے ہیں تو صبح کے وقت نرم نرم گھاس پر چہل قدمی کرکے اپنی صحت کو تندرست و توانا بنا سکتے ہیں‘‘۔
شبیر خان کہتے ہیں’’ایس کے ریسیڈنسی محل وقوع کے لحاظ سے جہاں اہم ہے وہیں رعایتی قیمت پر عام خریداروں کی پہنچ کے اعتبار سے تعمیر ہو رہا ہے لہذا میں سمجھتا ہوں کہ وہ لوگ جو بجٹ فلیٹس کی تلاش میں سرگرداں ہوں وہ مذکورہ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *