پیغام رسانی کے لئے مشہور وہاٹس ایپ بریک ڈائون،کروڑوں صارفین پریشان

بہ شکریہ مرر
بہ شکریہ مرر

ممبئی(معیشت نیوز) پیغام رسانی کے لئے مشہور ایپ وہاٹس ایپ بریک ڈائون ہونے کے بعد دوبارہ شروع ہوچکا ہےدریں اثناء پوری دنیا میں کروڑوں صارفین پریشان نظر آئے۔پریشانی کے دوران امریکہ ،برطانیہ ،افریقہ سمیت کئی براعظموں کے صارفین نے وہاٹس ایپ کے کریش ہونے کے بعد ٹیوٹر کا سہارا لے لیا۔جبکہ اس دوران وہاٹس کے کریک ہونے کی خبریں بھی ٹوئیٹر کے ذریعہ ہی نشر ہو رہی تھیں۔
ہندوستان کے بیشتر علاقوں کے ساتھ معاشی راجدھانی ممبئی میں بھی وہاٹس ایپ نے کام کرنا بند کر دیاتھا اور تقریباًکئی گھنٹے بند رہا،معاملہ یہ تھا کہ نہ تو پیغام جا رہا تھا اور نہ ہی موصول ہو رہا تھا۔ممبئی میں پیغام میڈیا کےایڈمن متین خان معیشت ڈاٹ اِن سے کہتے ہیں’’وہاٹس ایپ مسلسل کئی گھنٹوں سے کام نہیں کر رہا تھا تو میں نے یہ سوچا کہ شاید انٹر نیٹ نیٹ ورک میں خرابی ہے لیکن جب اسے درست پایا تو پھر خیال آیا کہ موبائل میں کچھ خرابی ہو اسے بھی دوبارہ اسٹارٹ کیا لیکن اس کے باوجود جب ایپ نہیں چلا تو میں نے ایپ کو دوبارہ ڈائون لوڈ کیا لیکن اس کے بعد بھی ناکام ہی رہا کہ اسی دوران فیس بک پر نظر پڑی تو معلوم ہوا کہ پوری دنیا میں وہاٹس ایپ نے کام کرنا بند کر دیا ہے‘‘۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ممبئی میں وہاٹس ایپ نےصبح کے 4:35پر اپنی خدمات کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔وہاٹس ایپ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کا ہی ذیلی ادارہ ہے جسے گذشتہ برس فیس بک نے خرید لیا تھا۔وہاٹس ایپ کی مقبولیت سے بیشتر سوشل نیٹ ورکنگ ادارے پریشانی میں مبتلا ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *