کپل مشرا بی جے پی کے آلہ کار،کیجریوال پر الزام بے بنیاد: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے ترجمان سنجے سنگھ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے
عام آدمی پارٹی کے ترجمان سنجے سنگھ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے

نئی دہلی (ایجنسی) دہلی حکومت سے برخاست کئے جانے کے بعد کپل مشرا کے اروند کجریوال پر دو کروڑ روپے کا رشوت لینے کا الزام لگانے کے ایک دن بعد آج عام آدمی پارٹی نے ان الزامات کا جواب دینے کے لئے پریس کانفرنس کی اور کپل مشرا سے سنجئے سنگھ اور آسوتوش نے کپل مشرا سے دس سوالات پوچھے۔عام آدمی پارٹی کے ترجمان سنجئے سنگھ نے کپل مشرا سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کپل مشرا کے الزامات کے پیچھے گہری سازش ہے ،کپل مشرا آج وہی زبان بول رہے ہیں جو مہینوں سے بی جے پی اور مرکزی حکومت بول رہی تھی ۔سنجے سنگھ نے کچھ مہینے پہلے کپل مشرا کے ذریعہ دی گئی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسوقت تو کپل نے کہا تھا کہ اے سی بی پر دباؤ ہے اور وہ انہیں واٹر ٹینک معاملے میں پھنسانا چاہتے ہیں۔اب وہی کپل مشرا اسی اے سی بی کو ٹینک گھوٹالے کے ثبوت دینے پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپل مشرا یہ بات کیوں نہیں بتاتے کہ انہیں رشوت لیتے وقت دیکھنے کیلئے کس نے بلایا تھا ،کتنے بجے یہ معاملہ ہوا۔سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس رشوت کے معاملے میں اخلاقیات کا پاٹھ نہ پڑھائے ۔کجریوال استعفیٰ نہیں دینگے ،جب وہ مناسب سمجھیں گے تو وہ اس معاملے میں جواب دینگے ۔کپل مشرا وزیر کے عہدہ سے ہٹائے جانے سے بوکھلاگئے ہیں۔سنجے سنگھ نے مرکزی سرکار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 63اور 64ایم ایل اے بچے ہیں،انہیں بھی اٹھاکر تہاڑ جیل میں ٹھونس دیجئے ،جو کرنا ہے کرئے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ملک میں 56انچ والی سرکار ہے ،اس سرکار کے پاس سبھی جانچ ایجنسی ہے کسی بھی جانچ ایجنسی سے جانچ کرالے ۔سنجے سنگھ نے مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے جوان شہید ہورہے ہیں اس کو چھوڑکر مرکزی حکومت عام آدمی پارٹی کی سرکار کے پیچھے پڑی ہے ۔کجریوال نے پانچ سال کا نعرہ دیا تھا ،ہم لوگ پانچ سال تک عوام کی خدمات کرینگے ،اس لئے کجریوال استعفیٰ نہیں دینگے ۔بی جے پی کی حکومت عام آدمی پارٹی کی سرکار کا گلا گھونٹنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *