Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

متنازعہ بیان پرکولکاتہ کے شاہی امام کومجلس مشاورت کے صدر کی پھٹکار

by | May 11, 2017

مولانا سید محمد نورالرحمٰن برکاتی

مولانا سید محمد نورالرحمٰن برکاتی

صدر مشاورت نوید حامد نے مولانا سید محمد نورالرحمٰن برکاتی، شاہی امام ، ٹیپو سلطان مسجد ، کولکاتہ کو متنازعہ بیان دینے سے محتاط رہنے کامشورہ دیا
نمائندہ خصوصی معیشت ڈاٹ اِن
نئی دہلی(معیشت نیوز)متنازعہ بیان بازی کے لیے مشہورکولکاتہ کے ٹیپو سلطان مسجد کے امام مولانا سید محمد نورالرحمٰن برکاتی اب آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد کے خط کی وجہ سے ملی اخبارات اور سوشل میڈیا میں چھائے ہوئے ہیں۔انہیں اس سے قبل سونو نگم کا سر منڈانےکے متنازعہ بیان پر شر مندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
موصوف کا حالیہ بیان گاڑی پر لال بتی نہ ہٹانے کے تعلق سےہے جسے بعض ٹی وی چینلوں نے نمایاں انداز میں نشر کیا ہے۔جس کے جواب میں نوید حامد نے لکھا ہے کہ ’’آپ کے اس بیان سے ایک عمومی تاثر مسلمانوں کے بارے میں یہ بن رہا ہے کہ وہ ضدی اور ہٹ دھرمی ہوتے ہیں اور کوئی بھی سنجیدہ بات سننے کے لئے تیار نہیں ہوتے ۔ آپ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اس بابت ایک قانون بن چکا ہے کہ کوئی بھی شہری خواہ وہ سرکاری عہدیدار ہی کیوں نہ ہو لال بتی کا استعمال نہیں کرے گا۔لیکن آپ نے جس طرح قانون اور ضابطہ کو درکنار کرتے ہوئے ابھی بھی لال بتی کے استعمال پر اصرار کیا ہے اور اسے نہ ہٹانے پرزور دیا ہے اس سے مذکورہ تاثر کی تائید ہوتی ہے‘‘۔

مولانا سید محمد نورالرحمٰن برکاتی کو لکھے گئے خط کا عکس

مولانا سید محمد نورالرحمٰن برکاتی کو لکھے گئے خط کا عکس

نوید حامد نے ناصحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’آپ ایک مسجد کے موقرامام ہونے کی حیثیت سے بہت ہی ذمہ دار حیثیت کے حامل ہیں اور ہم سب کے لئے لائق احترام ہیں لیکن اس منصب کے تقاضوں کے برخلاف آپ کے بیانات انتشار کا سبب بنتے رہے ہیں اور مخالفین کو موقع ملتا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ مسلمانوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ ویسے بھی آپ کا منصب لال بتی سے کہیں اوپر ہے ‘‘۔
مغربی بنگال کے سیاسی پس منظر کو بیان کرتے ہوئے صدر مشاورت نے لکھا کہ ’’ایک تاثر یہ بھی پایا جارہا ہے کہ متنازعہ بیانات سے مغربی بنگال میں سنگھ پریوار مضبوط ہورہاہے اور موجودہ بنگال حکومت کے خلاف آپ کے بیانات ماحول کو بنانے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔لہذامیری آپ سے مو دبانہ درخواست ہے کہ خدارا سیاسی بیانات میں اپنا وقت اور توانائی ضائع نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں اغیار کو غذا ملتی ہے۔ مزید ملتمس ہوں کہ از راہ کرم آپ مثبت اور تعمیری کام پر توجہ مرکوز کریں کیونکہ ملک کے موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ مسلمان اپنی زبان کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے اپنے عمل سے برادران وطن کو متاثر کریں اور یہ کام حضور اکرم صل اللہ علیہ و سلم کی سنت نبوی کی پیروی کر کے ہی ممکن ہے۔ توقع ہے میری ان گزارشات پر توجہ فرمائیں گے‘‘ ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...