Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

صفا پارک کو ایک مثالی سو سائٹی بنائیں گے: عمران اللہ شیخ

by | Jun 17, 2017

حسرت خان موبائل فون پر صٖفا پروجیکٹ ویب سائٹ کا اجراء کرتے ہوئے جبکہ پروجیکٹ کے پارٹنرس عمران اللہ شیخ،اسلم خان و دیگر کو دیکھا جاسکتا ہے(تصویر:معیشت)

حسرت خان موبائل فون پر صٖفا پروجیکٹ ویب سائٹ کا اجراء کرتے ہوئے جبکہ پروجیکٹ کے پارٹنرس عمران اللہ شیخ،اسلم خان و دیگر کو دیکھا جاسکتا ہے(تصویر:معیشت)

شیل پھاٹا میں دوست و احباب کی موجودگی میں صفا پروجیکٹ سے موسوم ویب سائٹ کاحسرت خان کے ہاتھوں اجراء
ممبرا:(معیشت نیوز)صفا انٹر پرائیزیز کی جانب سے شیل جنکشن سے متصل صفا پارک ہائوسنگ کالونی کی مجوزہ زمین کو ایکوائر کرنے کا سلسلہ چل رہا ہے ۔چونکہ پروجیکٹ کی باقاعدہ لانچنگ اسی سال ماہ ستمبر میں ہوگی (انشاء اللہ )لیکن اس سے قبل ابتدائی مراحل طے کئے جارہے ہیں۔
صفا پارک میں دی جانے والی بنیادی سہولتوں ،علاقائی ضرورتوں کے ساتھ یہ خطہ کیسے مثالی بنے گا اسی کی تفہیم کے لئے دوست و احباب اور چنندہ شخصیات کو صفا انٹرپرائیزیز کے پارٹنر عمران اللہ شیخ نے جمعہ کی شب اکیسویں رمضان المبارک کوعشائیہ و سحری میں مدعو کیا جہاں کثیر تعداد میں اہل علم نے شرکت کی۔
ناز کلاسیز کے مالک حسرت خان نے safaprojects.comویب سائٹ کا اجراء کرتے ہوئے جہاں اپنی نیک خواہشات پیش کیں وہیں اس بات کا اظہار بھی کیا کہ ’’عمران اللہ شیخ اور ان کے پارٹنر کی کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہے ،انہوں نے جو بھی کام کیا ہے وہ پوری دلجمعی کے ساتھ کیا ہے اور ایک ویژن کے تحت اپنے پلان کو کسی بھی خطہ میں منتقل کرنے کی کوشش کی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’مختلف پروجیکٹس دیکھنے کے بعد اس پروجیکٹ کے لئے میری دعائیں ہیں۔دراصل ان لوگوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایسے علاقے کو منتخب کرتے ہیں جہاں جھاڑ، جھنکھاڑہوتا ہے لیکن عمارت بننے کے بعد جب وہ سرسبز و شاداب ہوجاتا ہے تو پھر ہر شخص افسوس کرتا ہے کہ کاش میں نے بھی یہاں بکنگ کرائی ہوتی۔اس کی بہترین مثال ’’گرین پارک‘‘ سے دی جاسکتی ہے‘‘۔
عمران اللہ شیخ نے کہا کہ ’’آپ تمام دوست احباب یہاں تشریف لائے جس کے لئے میں تمام لوگوں کا مشکور ہوں ۔یقیناً جس طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں ہم کوشش کریں گے کہ اس پر پورا اتریں ویسے یقین جانیں ہم اسے ایک مثالی کالونی بنانے کی خواہش رکھتے ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ صفا پروجیکٹس ویب سائٹ دو زبان (اردو اور انگریزی) میں تیار کی گئی ہے تاکہ دونوں زبانوں کے جاننے والے اس سےاستفادہ کر سکیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...