Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

وزیر اعظم نریندرمودی اسرائیل پہنچے ؛ بین گورئن ہوائی اڈے پرخیرمقدم

by | Jul 4, 2017

وزیر اعظم نریندر مودی اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ تل ابیب ایئر پورٹ پر

وزیر اعظم نریندر مودی اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ تل ابیب ایئر پورٹ پر

نئی دلّی(معیشت نیوز) وزیر اعظم جناب نریندر مودی آج اسرائیل کی راجدھانی تل ابیب پہنچ گئے ہیں ، جہاں اُن کا بین گورئن ہوائی اڈے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ سرکاری استقبالیہ تقریب کے حصے کے طور پر اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ہوائی اڈے پہنچنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا خیر مقدم کیا ۔ بعد میں نریندر مودی نے با ضابطہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ۔
وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہندی الفاظ ’’ آپ کا سواگت ہے میرے دوست ‘‘ کے ساتھ اپنا اخباری بیان شروع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا کھلے دل سے خیر مقدم ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی کوئی آخری حد مقرر نہیں ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم کو ایک عظیم اور عالمی رہنما قراردیا ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر اعظم نے عبرانی زبان میں ’’ شلام لے کلام ‘‘ کے ساتھ مبارکباد کا آغاز کیا ۔ انہوں نے عبرانی زبان میں مزید کہا کہ مجھے یہاں اسرائیل آکر خوشی ہوئی ہے ۔
انہوں نے 4 جولائی کو 41 سال پہلے اینٹیبی میں اسرائیلی آپریشن کا ذکر کیا ، جب وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے بڑے بھائی نے بہت سے اسرائیلی یرغمالیوں کو بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کی تھی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ اعلیٰ پائیدار ترقی اور ہمہ گیر ترقی کے ہمارے راستے میں بھارت ، اسرائیل کو اپنا اہم ساجھیدار سمجھتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ اقتصادی خوشحالی کے لئے شراکت داری کرنے کے ساتھ ہم دہشت گردی جیسے مشترکہ خطرات کے خلاف اپنے معاشرے کو محفوظ کرنے کے لئے تعاون بھی کر رہے ہیں ۔اسرائیل میں بھارت نژاد افراد سے ملنے کی اپنے اشتیاق کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نژاد یہودیوں نے ہمارے معاشروں کو مالا مال کیا ہے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...