
بنگلور میں دو روزہ ای تھری سمٹ اور ایکسپو کا انعقاد
امامیہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کااپنے دوسرے معاشی اجلاس میں سترہ لاکھ روپئے اسٹارٹ اپ پردینے کا فیصلہ
ممبئی(معیشت نیوز) امامیہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے دوسرے برس معاشی اجلاس کا انعقاد آٹی کے لئے مشہور شہر بنگلور میں ہونے جا رہا ہے جس میں ملک بھر کے صنعت کار،تاجر،کارپوریٹ ذمہ دار کے ساتھ بیوروکریٹس کی شرکت متوقع ہے۔
امامیہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایکزکیٹو صدر قائم سید کے مطابق ’’اسٹارٹ اپ فنڈنگ میں کم از کم سترہ لاکھ روپئے دئے جائیں گےجس کے لئے چالیس شرکاء کے مابین قراء اندازی کے بعد فیصلہ ہوگا اور جن لوگوں کے نام فال نکلے گا ان کے مابین فوری طور پررقم تقسیم کر دی جائے گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ چند برس قبل قائم ہوا چیمبر جس تیزی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف گامزن ہے اس کی مثال کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔گذشتہ برسوں میں بھی چیمبر نے امامیہ کمیونیٹی کے لئے بہتیرے کام کئے ہیں اور اب ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے اسٹارٹ اپ اسپاٹ فنڈنگ کا آغاز کیا ہے۔
بنگلور کے ہوٹل چیری پویلین میں ۲۲ اور ۲۳ جولائی ۲۰۱۷ کو منعقد ہونے والے اس معاشی اجلاس میں جہاں ٹورس میچول فنڈ کے سی ای او وقار عباس نقوی،فوکس سافٹ نیٹ کے شریک بانی میر احمد خان،کلاریا کیپٹل کے آشیش دوے،زی میڈیا کے جگدیش چندرا شرکت کر رہے ہیں وہیں امایہ چیمبر کے ذمہ داران سید عون صفوی،میر ممتاز علی،جامی حسینی،آغا مجاہد حسینی،مبارک نقی،شوکت مرزا،محسن علی وکیل،حسین احمد سمیت اہم ریاستی ذمہ داران بھی شرکت کر رہے ہیں۔