عصمت دری معاملے میں گرمیت رام رہیم کو 10برس قید با مشقت کی سزا

مجرم قرار دئے گئے گرمیت رام رہیم
مجرم قرار دئے گئے گرمیت رام رہیم

سی بی آئی کے خصوصی جج جگدیپ سنگھ نے یہاں سوناریا جیل میں واقع خصوصی عدالت میں رام رحیم کو دس برس قیدبامشقت کی سزا سنائی۔ پچاس سالہ رام رحیم کو تعزیرات ہند (آئی پی سی)کی دفعہ 376(عصمت دری)، 506(ڈرانے دھمکانے) اور 509(خاتون کی عزت سے کھلواڑ) کے تحت قصوروار پایا گیا ہے۔

روہتک: ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رہیم کو سادھوی عصمت دری معاملے میں آج 10برس کی قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔سی بی آئی کے خصوصی جج جگدیپ سنگھ نے یہاں سوناریا جیل میں واقع خصوصی عدالت میں گرمیت رام کو دس برس قیدبامشقت کی سزا سنائی۔ پچاس سالہ گرمیت رام رہیم کو تعزیرات ہند (آئی پی سی)کی دفعہ 376(عصمت دری)، 506(ڈرانے دھمکانے) اور 509(خاتون کی عزت سے کھلواڑ) کے تحت قصوروار پایا گیا ہے۔ ہریانہ کے پنچکولہ میں واقع سی بی آئی عدالت کے خصوصی جج نے 25اکست کو 15برس پرانے اس معاملے میں گرمیت رام کو سادھوی کی عصمت دری کا قصوروار قرار دیا تھا۔
گرمیت رام رہیم کو قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد پنچکولہ کے ساتھ ساتھ ہریانہ، پنجاب ، دہلی اور کئی دیگر ریاستوں میں ڈیرہ کے پیروکاروں نے بڑے پیمانہ پر تشد دکیا تھا جس کے پیش نظر سزا سنانے کے لئے جیل میں ہی عارضی خصوصی عدالت قائم کی گئی۔ گرمیت رام رہیم کو سزا سنانے کے لئے جج کو ہیلی کاپٹر سے صبح سوناریا جیل لایا گیا۔ قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد پیروکاروں کے تشدد کے پیش نظر انتظامیہ نے اس مرتبہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ روہتک جیل کے آس پاس کا علاقہ چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے اور کئی کلومیٹر کے دائر ے میں کسی کے بھی آنے جانے پر مکمل طورپر روک ہے۔ کئی سطحوں پر سکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے اور روہتک میں دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔
یہ معاملہ 2002کا ہے تب ایک سادھوی نے گمنام خط لکھ کر سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی سے اس معاملے کی جانچ کی درخواست کی تھی۔ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں خود نوٹس لیتے ہوئے سی بی آئی کو تفتیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ تفتیشی ایجنسی نے 30جولائی 2007کو معاملہ درج کیا تھا اور اس معاملے میں 18سادھویوں سے پوچھ گچھ کی تھی جن میں سے دو نے عصمت دری کا اعتراف کیا تھا ۔ اس معاملہ کی ستمبر 2008میں سماعت شروع ہوئی تھی۔
گرمیت رام رہیم نے سماعت کے دوران عصمت دری کے الزام کو جھوٹا بتایا اور کہاکہ وہ جنسی تعلقا ت قائم کرنے کا اہل نہیں ہے۔ گزشتہ 25اگست کو ہوئے تشدد میں 38لوگ مارے گئے تھے۔ انتظامیہ نے احتیاطاََ آئندہ 48گھنٹے کے لئے ہریانہ میں انٹرنیٹ اور موبائل خدمات معطل کردی تھیں۔ پنجاب میں بھی 29اگست تک انٹرنیٹ /موبائل خدمات کو معطل رکھی گئی ہیں۔ سوناریا جیل کے آس پاس سیکورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود کسی بھی ایمرجنسی حالت میں پولیس کو گولی مارنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ فوج کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔ ہریانہ کے دیگر اضلاع میں بھی سیکورٹی انتظامات مضبوط کئے گئے ہیں۔ پنجاب کے کئی علاقوں میں پولیس کے ساتھ دیگر سلامتی دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *