برہانپور( محمد تنویر رضا برکاتی )مدھیہ پردیش مسلم ایجوکیشن سوسائٹی برہان کے زیراہتمام آل انڈیا اردو رابطہ کمیٹی کے اشتراک سے برہان پور میں 10ویں جماعت میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے ہونہار مسلم طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں ایک اعزازی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مورخہ 7؍ ستمبر بروز جمعرات دوپہر دو بجے گجراتی دھرم شالہ میں منعقد مذکورہ تقریب کا انعقاد گذشتہ 10سالوں سے کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کی صدارت عالی جناب سید فرید صاحب ( معروف صنعت کار) نے فرمائی ۔ مہمانِ معظم کی حیثیت سے محترمہ ارچنا چٹنیس مہیلا بال وکاس منتری نے شرکت فرمائی ۔ مہمانانِ خصوصی میں جناب عبدالکریم سالار صاحب صدر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگائوں ، جناب عمر فاروق کھٹّانی صاحب صوبائی صدر مدھیہ پردیش مسلم ایجوکیشن سوسائٹی ، جناب ایشور پاٹل صدر جنپد پنچایت برہان پور ،جناب منوج تاروالااسپیکر نگر نگم برہان پور، جناب انیل بھونسلے مئیر نگر نگم برہان پور، جناب واجد اقبال نائب صدر ضلع کانگریس کمیٹی برہان پور، جناب شہزادہ آصف خان غوری آصف پروڈکشن برہان پور، جناب ایڈوکیٹ شاکر صاحب سابق صدر بزم گلشنِ ادب برہان پور، نے شرکت فرماکر طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔
مندرجہ بالاپروگرام میں 10ویں جماعت کے تقریباً 60بچوں کی خدمت میں مومنٹو اور سرٹیفکیٹ پیش کیاگیا، ساتھ ہی والی بال کھلاڑی کی حیثیت سے صدف انصاری اور ثناء انصاری کوبیسٹ کھلاڑی ایوارڈ پیش کیا گیا ۔ برہان پور میںعلمی ادبی سماجی خدمت گذار شخصیات میں ڈاکٹر عبدالحفیظ جھولے والاسابق پرنسپل طبیہ کالج برہان پور، محترمہ ارچنا گوندجی والا پرنسپل پی آر بی ہائر سیکنڈری اسکول برہان پور، جناب عزیز خان صدر گلشنِ ادب اردو لائبریری برہان پور، جناب صاحبو محبوب تڑوی پرنسپل نیو سرسوتی اسکول سارولاضلع برہان پور، جناب اعجاز امیدی سیکریٹری بزم امیدبرہان پورکو بہترین خدمات کے لئے مختلف ایوارڈ اور توصیفی سند سے نوازہ گیا،یہ پروگرام نہایت ہی کامیابی کے ساتھ شام 7بجے اختتام پذیر ہوا۔ اپنی نوعیت کی منفرد تقریب کا اہتمام مدھیہ پردیش مسلم ایجوکیشن سوسائٹی برہان اور آل انڈیا اردو رابطہ کمیٹی شاخ برہان پور کے درج ذیل حضرات سید جوزر علی ، شعور آشنا، سہیل احمد، مسعود ریاض انصاری، مشرف خان، اکرم پٹھان ، جعفر پہلوان ، احکام انصاری ، آصف صاحب، مظہرالاسلام ، سید افسر علی ، تنویر رضا برکاتی وغیرہ پروگرام کوکامیاب بنانے میںاہم کردار ادا کیا۔جس پر انہیں مبارکباد نہ دینا ان کے میں خیانت ہوگی ۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...