Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

“تاسیس” – ٹاٹا میوچول فنڈ کے لئے مشیر مقرر

by | Oct 13, 2017

Tasis

ممبئی (پریس ریلیز) تقوی ایڈوائزری اینڈ شریعہ انویسٹمینٹ سالو شنس پرائیویٹ لمیٹیڈ کوٹا ٹا نے اپنے مقامی فنڈ – ٹاٹا ا یتھیکل فنڈ(Tata Ethical Fund) اور بیرونی فنڈ – ٹاٹا انڈین شریعہ مساوی فنڈ(Tata Indian Sharia Equity Fund) کے لئے شریعہ مشیر مقرر کیا ہے۔تاسیس ہندوستان کا وہ معروف ادارہ ہے جو ایک دہائی سے شریعہ مالیت کے ضمن میں مشاورتی خدمات انجام دے رہا ہے۔
تاسیس نے ٹاٹا ایسیٹس مینینجمنٹ لمیٹیڈ (TAML)اور ٹاٹا ایسیٹس مینینجمنٹ ماریشیئس لمیٹیڈ(TAMML) کے لئے شریعہ مشاورتی خدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں معاہدے کئے ہیں۔
TEF ایک شریعہ تابع فنڈ ہے جسکا آغاز 1996 میں ہوا تھا۔ اس فنڈ میں جمع شدہ سرمایہ شرعی اصولوں پر متنوع مساوی حصص میں لگایا جاتا ہے۔
پچھلے تین سال میں اس فنڈ کے اثاثے جات 00 2 کروڑ سے بڑھ کر 470 کروڑ روپے ہو گئے ہیں۔جبکہ TISEF ایک لا اختتام مدتی فنڈ ہے جو ماریشیئس میں قائم ہے۔ یہ فنڈ اپنے سرمایہ کو شریعہ تابع مساوی حصص میں لگا تا ہے۔ اس فنڈ کے موجودہ اثاثے جات 17 ملین USD ہیں۔
تاسیس کو شریعہ پر مبنی سرمایہ کاری کے مطابق مشاورتی خدمات میں مہارت حاصل ہے۔ اسکی مشاورتی خدمات میں مالیاتی مصنوعات کی شرعی اصولوں پر تشکیل ، تصدیق اور نگرانی کرنا شامل ہے۔ اسکے علاوہ تاسیس اسٹاک ایکسچینج پر خرید وفروخت کئے جانے والے حصص کی شرعی اصولوں پر جانچ کرتی ہے۔ اور شریعہ کے تابع حصص کی فہرست فراہم کرتی ہے۔
تا سیس کے ڈائیریکٹر جناب محمد حسین کھٹکھٹے صاحب کے مطابق شریعہ تابع کسی میوچول فنڈ اسکیم کے لئے یہ ضروری ہے کہ اسکی سرمایہ کاری اور سرمایہ کاری کا طریقہ شرعی اصولوں پر مبنی ہو۔ تاسیس کی خوش قسمتی ہے کہ اسکے شریعہ بورڈ پر بین الاقوامی سطح کے معروف علما ء موجود ہیں۔ تاسیس شریعہ بورڈ کے مطابق کسی کمپنی کے حصص میں سرمایہ لگانا شرعا ًجائز ہے اگر اس کمپنی کا کاروبار شریعہ کے مطابق جائز ہو اور وہ شریعہ بورڈ کے طے شدہ مالیاتی معیار اور حدود کے دائرے میں ہو۔
موجودہ معاہدوں کے تحت تاسیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ TEF اور TISEF کی سرمایہ کاری اور انکا طریقہ کار شریعت کے تابع ہو۔
یہ بات قابل ستائش ہے کہ آج اسلامی مالیاتی اثاثہ جات تقریباًٍ 2.3 بلین USD تک پہنچ گیا ہے ۔ اسلامی مالیات بین الاقوامی مالیات میں تیز رفتار سے ابھرنے والا شعبہ ہے ۔ اس میں اسلامی فنڈ س کا حصص 92 بلین USD ہے۔ اسی طرح ہندوستان میں اسلامی فنڈس کے اثاثے جات 80 ملین USD ہے۔
آج دنیا کے تقریباً 75 ملکوں میں اسلامی مالیاتی نظام موجود ہے جن میں یورپ ، امریکہ ، ایشیا اور افریقی ممالک شامل ہیں۔عام طور پر ہندوستانی مسلمان روایتی سرمایہ کاری جس میں سود ملوث ہے اس سے پرہیز کرتے ہیں ۔ اسکے علاوہ بیشتر مسلمانوں میں سرمایہ کاری کا شعور /رحجان بہت کم پایا جاتا ہے۔
ان حالات میں ، TEF جیسے سرمایہ کاری کے ذرائع اس ملت کو ملکی مالیاتی نظام کا حصہ بنانے میں مدد گار ثابت ہونگےاور ملک میں صد فی صد مالیاتی شمولیت کے مقصد کو حاصل کرنے میں کارگر ثابت ہونگے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...