Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بین الاقوامی اسٹیج پر جنسیوا کی پذیرائی

by | Nov 23, 2017

لیاقت علی خان ممبئی پریس کلب میں جنسیوا کی پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ۔ ساتھ میں دانش ریاض، ڈاکٹر اسماعیل شیخ جنید حسن اور ماجد قاضی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے

لیاقت علی خان ممبئی پریس کلب میں جنسیوا کی پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ۔ ساتھ میں دانش ریاض، ڈاکٹر اسماعیل شیخ جنید حسن اور ماجد قاضی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے

کو آپریٹیو بینکنگ خدمات کے اعتراف میں گولڈ مڈل سے سرفراز

ممبئی: ’’جنسیوا کوآپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی جو غیر سودی بنیاد پر کام کرنے والا واحد مالی ادارہ ہے جس نے مبلغ 1،91000کے بنیادی سرمایہ سے اپنا کام شروع کیا ہے لیکن صرف سات سال کے عرصہ میں اس نے گزشتہ سال 224 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔الحمد للہ صفر آمدنی سے شروع ہونے والے اس ادارے کی گزشتہ سال کی آمدنی 3 کروڑ تک پہنچ گئی ہے‘‘۔ان خیالات کا اظہار جنسیوا کوآپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی کے ڈائرکٹر لیاقت علی خان نے آج پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ممبئی کے پریس کلب میں صحافیوں کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’یہ میدان عمل میں ملک کا واحد ادارہ ہے جو اپنے ممبران کی غیر تجارتی قرضوں کی مفت فراہمی کرتا ہے اور سروس چارج کے نام پر وصول کئے جانے والی آمدنی سےبھی پاک ھو چکا ہےیہی نہیں بلکہ گزشتہ سال اپنے شیر ہولڈرس کو6 فی صد dividend اور سرمایہ کاری کے بچت کھا تے داروں کو 10 فی صد نفع تقسیم کر چکا ہے‘‘۔
انہوں نے جنسیوا کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ’’کوآپریٹیو کریڈٹ سیکڑز میں غیر سودی قرضے کی فراہمی کرنے والا یہ سب سے بڑا ادارہ ہے جس کو ملک کی 12 ریاستوں میں حکومت کی طرف سے کام کرنے کی اجازت حاصل ہے لہذاآپ کو یہ خبر دیتے ہوئے مسرت ھو رہی ہے کہ بھتر کارکردگی کے نتیجے میں جنسیوا نے سال 2017 کا گولڈ میڈل ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔اور یہ تمغہ (IFFSA)ISLAMIC FORUM OF SOUTH ASIA کی طرف سے تفویض کیا گیا ہے۔جس کا صدر دفتر سری لنکا کے شھرکولمبو میں واقع ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’ھم اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوسائٹی کے تمام ممبران کو مبارکباد دیتے ہیں اور ان کا شکریہ بھی ادا کر تے ہیں کہ اس امتیاز ی کامیابی میں ان کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے۔ساتھ ہی ساتھ ھم ان حضرات کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتے ھیں جن کا اخلاقی تعاون اور دعائیں حاصل ربی ھیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’مناسب معلوم ہوتا ہے کہ عوامی مفادات کی خاطرہم جنسیوا کامختصر تعارف بھی پیش کر دیں تاکہ عوام بھی اس غیر سودی مالی ادارہ کے ذریعے فراہم کی جائے والی سہولتوں کا فائدہ حاصل کر سکیں‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’جنسیوا جن سہولتوں کو فراہم کر رہی ہے ان میں
1 بینک کی طرح بچت رکھنے اور نکالنے کی سہولت
2 غیر سودی طرز سرمایہ کاری کے ذریعے حلال نفع کمانے کی سہولت
3 غیر تجارتی ضرورتوں کی تکمیل کے لیے مبلغ 100،000 تک بغیر خرچ یعنی بغیر سود اور بغیر سروس چارج کے قرضوں کی سہولت
4 نفع میں شرکت کی بنیاد 25 لاکھ روپے تک کا تجارتی قرضوں کی سہولت وغیرہ اہم ہیں‘‘ ۔
لیاقت علی خان نے کہا کہ ’’آپ کو یہ جان کر بھی خوشی بوگی کہ بہت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ ہم ملک کے اہم صوبوں میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں جس سے مسلم اور غیر مسلم دونوں مستفید ہو رہے ہیں‘‘۔
جنسیوا کے ڈائرکٹر ڈاکٹر اسماعیل شیخ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’جنسیوا نے جس قلیل مدت میں ملک میں اپنی پہچان بنائی ہے یہ اللہ رب العزت کا کرم ہی ہے کہ لوگوں نے اس پر بھروسہ کرکے اسے بلندیوں تک پہنچایا ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’ہندوستان میں بہت سارے ادارے کام کر رہے ہیں لیکن جو مقام جنسیوا کو حاصل ہے اس کی نظیر کہیں اور نہیں ملتی۔صاف ستھری قیادت نے صاف ستھرے ماحول میں ایک ایسا تجارتی پیٹرن اختیار کیا ہے کہ اب ہرکوئی اس کا قائل ہونے لگا ہے۔‘‘
جنسیوا کے ریجنل منیجر واجد قاضی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’فاضل مقررین نے جو باتیں آپ کے گوش گذار کی ہیں بہتر ہوگا کہ آپ محمد علی روڈ پر واقع وزیر بلڈنگ میں ہماری آفس پر آئیں اور از خود اس کا جائزہ لیں یا پھر ہمارے فون نمبرس 022-23476497, 022-23478329 پر رابطہ کریں تاکہ کسی کو بھی کبھی کوئی ضرورت آن پڑے تو بلا جھجھک وہ ہم سے راست طور پر بات کرے اور اپنے مسئلے کو حل کرے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے چھوٹے قرضوں کے لئے جو اصول و قواعد بنائے ہیں وہ اتنے آسان ہیں کہ ہر کوئی اس سے مستفید ہو رہا ہے ہماری خواہش ہے کہ ہم چھوٹے تاجروں کی مدد کریں اور ان کی تجارت کو ترقی دینے میں اپنی خدمات پیش کر سکیں۔‘‘

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...