وویک اگروال کو مہاراشٹر راجیہ ہندی ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ

وویک اگروال جسٹس سری کرشنا سے کنزیومر فلم فیسٹیول انعام حاصل کرنے کے بعد
وویک اگروال جسٹس سری کرشنا سے کنزیومر فلم فیسٹیول انعام حاصل کرنے کے بعد

ممبئی (معیشت نیوز) مہاراشٹرراجیہ ہندی ساہتیہ اکیڈمی نے2016-17 کےانعامات کا اعلان کردیا ہے. ملک کے سینئر اور مشہور صحافی وویک اگروال کو مہاراشٹرراجیہ ہندی ساہتیہ اکیڈمی کی طرف سے تحقیقی صحافت پر بابوراو وشنو پراڈکرایوارڈ دیا جارہا ہے. ممبئی انڈرورلڈ پر لکھی گئی وویک اگروال کی تحقیقی کتاب’’ ممبھائی‘‘ پر یہ انعام دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ہندی ساہتیہ اکیڈمی ہر سال ریاست میں ہندی کے فروغ اور ترقی کے لئے ان لوگوں کو اعزاز سےنوازتی ہے جنہوں نےزبان و ادب کی ترقی و فروغ کے لئے کام کیا ہو ۔اکیڈمی کی جانب سے جہاں مجوزہ رقم دی جاتی ہے وہیں توصیفی اسناد کے ساتھ پر وقار تقریب میں اعزاز سے نوازہ جاتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مہاراشٹرراجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی بھی اردو کی خدمات کے نام پر ایوارڈز تقسیم کرتی ہے لیکن چند برسوں سے وہاں انہیں کو ایوارڈ تفویض کیا جا رہا ہے جو یا تو صاحب ثروت ہوں یا اپنی مال و دولت،زبان و بیان سے اکیڈمی سے وابستہ افراد یا ان کے متعلقین کو فیض پہنچا رہے ہوں، ناقدین کی نظر میں گذشتہ دو برسوں سے منعقد ہونے والے ایوارڈ پروگرام کو اسی تناظر میں دیکھا گیا ہے۔
وویک اگروال نے ٹیلی ویژن جرنلزم میں اپنا لوہا منوانے کے بعد تصنیف و تالیف میں قدم رکھا ہے اورانڈرورلڈ پر ’’ ممبھائی ‘‘ اور’’ ممبھائی ریٹرنس‘‘جیسی مقبول عام کتابیں تصنیف کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *