پٹنہ ،21؍دسمبر : بھارت کے نمبر 1 منی ٹرک ٹاٹا ایس نے 20 ملین گاڑیوں کی فروخت کے اعداد و شمار کو عبورکر ایک اہم ریکارڈقائم کیا ہے۔ گزشتہ 12 برسوں کے دوران ہر 3 منٹ میں ٹاٹا ایس ایک نئے کاروبار کو جنم دیتا ہے، روزگار پیدا کرتا ہے اور صنعت کے مواقع کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں بھارت کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی آ رہی ہے ۔اسٹریٹجک طور پر آخری سرے تک نقل و حمل سے متعلق تمام کاموں کو مکمل کرنے کے لئے تیار ٹاٹا ایس بھارت میں بے شمار چھوٹے سطح کے ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کے درمیان اعتماد اور پیشہ ورانہ کامیابی کا مترادف بن گیاہے۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...