Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

۲۱ویں کُل ہند اردو کتاب میلہ کی تیاریاں مکمل

by | Dec 21, 2017

عثمان آباد، لاتور ، بیجاپور ، گلبرگہ وغیرہ سے بھی شائقین کتب کی آمد متوقع
سولاپور۔ ۲۱؍دسمبر: قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان نئی دہلی حکومت ہند کے زیر اہتمام بزم غالبؔ سولاپور کے اشتراک سے مورخہ ۲۳؍دسمبر ۲۰۱۷ء تا ۳۱ دسمبر ۲۰۱۷ء عالمگیر عیدگاہ ، ایم ۔ اے۔ پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ، سولاپور کے وسیع و عریض میدان میں ۲۱؍ویں اردو کتاب میلہ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ بزمِ غالبؔ سولاپور کے صدر بشیر پروازؔ نے بتایا کہ شہر کے تمام مدارس میں اردو کتاب میلہ کی تشہیر مکمل ہو چکی ہے۔ عید میلادالنبیؐ کے جلوس سے کتاب میلہ کی تشہیر کا آغاز ہوا تھا۔ شہر میں ہر طرف اردو کا ماحول نظر آ رہا ہے ۔ لوگ کتاب میلہ کو لی کر کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ میلہ کے کارگذار صدر ایڈوکیٹ یو۔این۔ بیریا نے بتایا کہ کثیر تعداد میں کتابوں کی فروخت میلہ کی اصل کامیابی ہے۔ اس کے لئے ہم اپنے طور پر کوشش کر رہے ہیں ۔ ۹ روزہ کتاب میلہ میں عوام الناس کی تفریح کی خاطر رنگارنگ ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کل ہند خواتین کا مشاعرہ ، کل ہند مزاحیہ مشاعرہ ، تمثیلی مشاعرہ ، فلموں میں اردو شاعری ، شامِ غزل، اردو ڈرامہ وغیرہ سے کتاب میلہ کو یادگار بنانے کی پہل کی جا رہی ہے۔ اردو کتاب میلہ کے ذمہ دار محمد شفیع کیپٹن ے بتایا کہ اردو کتاب میلہ ایک نئی تاریخ مرتب کرے گا۔ بھیونڈی ، اورنگ آباد اور مالیگائوں کی طرح شہر سولاپور میں بھی زیادہ سے زیادہ کتابیں فروخت ہو ں گی۔ پرنسپل آصفؔ اقبال نے بتایا کہ اردو زبان و ادب کے متعلق شہر سولاپور بہت زیادہ بیدار ہے۔ اسی شہر نے اردو دنیا کو اردو میلہ کا تصور دیا ہے۔ آج تک شہر میں کئی اردو کے کامیاب پروگرام منعقد ہو چکے ہیں۔ جسے شہرو الوں کے خلوص اور محبت نے کامیاب بنایا ہے۔ انشا اللہ کتاب میلہ بھی کامیابی وکامرانی سے ہمکنار ہو گا۔ میلہ کو کامیاب بنانے کے لئے سید وسیم اکرم، فنی بند انور، گدوال مدثر، صابر شیخ، سرفراز تماپورے ، حارث شیخ، سمیر رنگریز وغیرہ جیسے نوجوان بہت زیادہ سرگرم عمل ہیں۔ جبکہ بزمِ غالبؔ کے ذمہ داران ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، محمد انور کمشنر ، ناصر الند کر، عبدالشکور شعور ، مولا علی لوکاپلّی، عرفان کاریگر ، نجم الدین انجم ، محمد حسین بخشی وغیرہ روز و شب محنت کر رہے ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...