
ملک اور سماج کے حق میں ہونی چاہئے ہماری سوچ: نائیڈو
نئی دہلی، 22دسمبر (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے دو عددی ترقی کی شرح حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ ہماری سوچ نئی اور ملک اور سماج کے مفاد میں ہونی چاہئے۔
مسٹر نائیڈو یہاں پرگتی میدان میں عالمی معیار کی نمائش گاہ اور آڈیٹوریم کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ ہندوستان اس وقت دنیا میں ساتویں سب سے بڑی معیشت ہے۔ جب دنیا کے تمام ملکوں کی معیشت مندی کا شکار ہے ، ہمارا پڑوسی ملک بھی پھسل رہا ہے اس معاملے میں آگے بڑھنے والا واحد ملک ہندوستان ہے۔
انہوں نے کہ اکہ آج ہم نیو انڈیا کی طرف جارہے ہیں۔ ہماری سوچ نئی ہونی چاہئے۔ ہمیں ملک اور سماج کے حق میں سوچنا چاہئے۔ گڈ گورننس اور اچھی کارکردگی ہمارا ہدف ہوناچاہئے۔