Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

پیدا ئش سے قبل ہی طے ہو جاتی تھی لڑکیوں کی قیمت

by | Dec 23, 2017

حیدرآباد میں بچوں کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ بے نقاب
حیدرآباد23دسمبر: انسانیت نوازی میں اپنی مثال آپ حیدرآباد جیسے شہر میں انسانیت کو ہلاکر رکھ دینے والے شرمناک واقعہ کا انکشاف ہوا ہے ۔نجی ٹی وی این ڈی ٹی ویNDTV کی جانب سے چلائے گئے اسٹنگ آپریشن میں پتہ چلا کہ پیدا ہونے سے پہلے ہی یہاں پر لڑکیوں کی قیمت طے ہو جاتی ہے اور بے خوف بڑے دھڑلے سے بچوں کی اسمگلنگ کا یہ دھندہ چلایا جا رہا ہے۔ ٹیم کی جانب سے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کے لیے گزشتہ 6 ماہ سے آپریشن چلایا جا رہا تھا۔ اس پورے گورکھ دھندے کو ظاہر کرنے کے لئے ایک جعلی آفس بنایا گیا اور جہاں پر کیمرے لگائے گئے تھے۔ کیمرے کے سامنے بچوں کی اسمگلنگ کر رہے گینگ میں شامل لوگوں کو فرضی جوڑے بن کر رابطہ کرنے اس آفس میں سودا طے کرنے کے لئے بلایا جاتا تھا ۔ ان لوگوں نے بتایا کہ وہ روپے کے بدلے بچہ دلوا سکتے ہیں ۔اس گورکھ دھندے میں شامل گینگ کے ایک رکن روی (32) نے بتایا کہ الٹراساؤنڈ سے پتہ چلا ہے کہ اس کی دوسری بیوی کو ایک ہفتے میں لڑکی ہونے والی ہے۔ وہ اس کو دے سکتا ہے. اتنا ہی نہیں کیمرے سے لاعلم روی نے اس کے علاوہ اور بھی آپشن بتائے۔ اس نے کہا کہ اس کی بہن کو تین بیٹیاں ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی ٹھیک لگے تو وہ اسے دلوا سکتا ہے۔

Recent Posts

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

مغربی بنگال کے شہر مالدہ میں منعقدہ ٹریننگ پروگرام میں کئی ضلعوں کے نمائندوں کی شرکت​ مالدہ: معاشی و تجارتی رہنمائی کے لئے قائم ادارہ "معیشت " نے اپنے فاؤنڈیشن کی جانب سے تربیہ کیمبرج انٹرنیشنل اسکول کے اشتراک سے یک روزہ آنٹرپرینیورشپ اورینٹیشن ورکشاپ کا شہرمالدہ...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...

فروری میں ۱؍لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ کا جی ایس ٹی کلیکشن ، سالانہ بنیاد پر ۱۲؍فیصد اضافہ ہوا لیکن جنوری کے مقابلے میں کم

فروری میں ۱؍لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ کا جی ایس ٹی کلیکشن ، سالانہ بنیاد پر ۱۲؍فیصد اضافہ ہوا لیکن جنوری کے مقابلے میں کم

حکومت نے فروری ۲۰۲۳ء میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) سے ایک لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔یہ رقم سالانہ بنیاد پر تقریباً ۱۲؍فیصدزیادہ ہے ۔ فروری ۲۰۲۲ء میں جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ ۳۳؍ہزار کروڑ روپے تھی  جبکہ جنوری ۲۰۲۳ء میں یہ ایک لاکھ ۵۵؍ہزار کروڑ روپے...