نئی دہلی،24؍دسمبر :آواز کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد رفیع کے93ویں یوم پیدائش پر گوگل نے ایک خاص ڈوڈل بناکر انہیں خراج عقید ت پیش کیا ہے۔ گوگل نے ان کے اعزاز میں تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ گانا ریکارڈ کراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ محمد رفیع کی پیدائش 24دسمبر 1924کو پنجاب کے کوٹلہ سلطان سنگھ گاوں میں ایک درمیانی مسلم کنبہ میں ہوئی تھی۔ یہ نہایت دلچسپ ہے کہ رفیع کو موسیقی کی ترغریب ایک فقیر سے ملی تھی ۔ رفیع اپنے بچپن میں بیشتر وقت اپنے بھائی کی نائی کی دکان پر گزارتے تھے۔ وہ سات برس کی عمر سے ہی بھائی کی دکان سے ہوکر گزرنے والے ایک فقیر کا پیچھا کیا کرتے تھے جو ادھر سے گاتے ہوے جایا کرتا تھا۔ فقیر کی آواز رفیع کو اچھی لگتی تھی اور وہ اس کی نقل کیا کرتے تھے۔ ان کی نقل کو دیکھ کر لوگوں کو ان کی آواز بھی اچھی لگنے لگی۔ رفیع کے بڑے بھائی حمید نے ان کی موسیقی کے تئیں دلچسپی کو پہچان لیا اور ان کی اس راہ پر آگے بڑھنے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔ایک بار حمید رفیع کو لیکر کے ایل سہگل کے موسیقی کے پروگرام میں گئے لیکن بجلی نہیں ہونے کی وجہ سے کے ایل سہگل نے گانے سے انکار کردیا ۔ حمید نے پروگرام کے منتظم سے گزارش کی وہ ان کے بھائی رفیع کو گانے کا موقع دیں ۔ ان کے راضی ہونے پر رفیع نے پہلی بار 13برس کی عمر میں اپنا پہلا گانا اسٹیج پر ناظرین کے درمیان پیش کیا۔ ناظرین کے درمیان بیٹھے موسیقار شیام سندر کو ان کا گانا اچھا لگا اور انہوں نے رفیع کو ممبئی آنے کی دعوت دی۔سال 1949میں نوشاد کی موسیقی والی فلم دلاری میں گائے گیت سہانی رات ڈھل چکی کے ذریعہ وہ کامیابی کی بلندیاں پر پہنچ گئے اور اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ دلیپ کمار، دیوآنند، شمی کپور، اجندر کمار ، ششی کپور، راجکمار جیسے معروف اداکاروں کی آواز کہے جانے والے رفیع نے اپنے مکمل فلمی کیریر میں تقریباََ 700فلموں کے لئے 26000سے بھی زیادہ گانے گائے۔محمد رفیع بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن کے بہت بڑے مداح تھے۔ وہ فلم دیکھنے کے شوقین نہیں تھے لیکن کبھی کھبی دیکھ لیا کرتے تھے۔ ایک بار رفیع نے امیتابھ بچن کی فلم دیوار دیکھی تھی۔ دیوار فلم دیکھنے کے بعد وہ امیتابھ کے بہت بڑے مداح بن گئے۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...