اولمپیاڈ اور کے وی پی وائی کے قومی ٹیلنٹ سرچ امتحانات میں شاندار تاریخی کامیابی
گیارہویں جماعت کے ۷۲ ؍اور بارہویں جماعت کے ۸۷؍ طلباء سائنس اولمپیاڈ میں،۲؍طلباء وی پی وائی میں ،۵۴؍طلباء پری ریجنل میتھ اولمپیاڈ میں کامیاب
پٹنہ24دسمبر : امسال بھی اولمپیاڈ اور کشور ویگانک پروتساہن یوجنا (کے وی پی وائی) میں رحمانی ۳۰ کے طلباء نے شاندار اور نمایاں کامیابی درج کی ہے۔ ۲۰۱۵ء میں ۹۵، سال ۲۰۱۶ء میں ۶۱ طلباء اولمپاڈ میں کامیاب ہوئے تھے جبکہ اس سال دسمبر ۲۰۱۷ء میں گیارہویں جماعت کے ۷۲ اور بارہویں جماعت کے ۸۷ طلباء اور کے وی پی وائی میں ۲؍طلباء نے کامیابی حاصل کی۔اس سال رحمانی تھرٹی سے ۷۵ طلباء نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں کوالیفائی کیا اور ۳۱/۲۲ میڈیکل کی طالبات نے این ای ای ٹی کے امتحان میں نوے پرسنٹائل سے زائد نشانات حاصل کرکے شاندار کامیابی کا مظاہرہ کیا۔اسی سال کامرس کے بارہویں جماعت کے طالبات نے نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے سرٹیفیکیشن کو حاصل کرکے اپنی بہترین تعلیمی لیاقت کا مظاہرہ کیا۔ رحمانی پروگرام آف ایکسیلینس اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنے تعلیمی ماڈل کو دیتا ہے جو طلباء میں سیکھنے کی چاہت کو پروان چڑھاتا ہے ،اس تاریخی کامیابی کیساتھ زیادہ سے زیادہ گیارہویں اور بارہویں کے طلباء ان امتحانات میں شریک ہو رہے ہیں۔علم ریاضی و سائنس کے یہ تعلیمی اولمپیاڈ بین الاقوامی سطح پر ذہین و فطین طلبا و طالبات کی شناخت ان کی ذہانت کے فروغ و رہنمائی کی غرض سے منعقد کئے جاتے ہیں جس میں زائد از سو ممالک کے بچے شریک ہوتے ہیںان اولمپیاڈ میں کامیابی وانتخاب کو سائنس و ریاضی کے میدان میں زیر تعلیم طلباء میں پائے جانے والے ذہین طلباء کی حیثیت سے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ بھارت میں یہ مقابلہ ہومی بھا بھا مرکز برائے سائنسی تعلیم، ممبئی منعقد کرتا ہے۔ڈپارٹمینٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی، حکومت ہند کی جانب سے جونیئر کالج کی سطح پر زیر تعلیم طلباء کیلئے قومی سطح کے کشور وگیانک پروتساہن یوجنا(KVPY) منعقد کرتا ہے جسکا بنیادی مقصد ملک کو در کار ذہین سائنسدانوں کا انتخاب جنکے ذریعے ملک میں سائنسی تحقیق کی ترقی و فروغ، بین الاقوامی سطح پر سائنسی تحقیق کے میدان میں بہترین ماہرین کی فراہمی ہے۔اس کے پیش نظر ایسے طلباء و طالبات کا انتخاب کیا جاتا ہے جن میں سائنسی تحقیق کے متعلق بہترین استعداد و صلاحیتیںموجودہوں۔رحمانی ۳۰ اپنے شروعاتی سال ۲۰۰۸ء سے ہی رحمانی پروگرام آف ایکسیلینس کے ذریعے ملک کے لاکھوں طلباء و طالبات میں ان کے ذہنوں کو ، سوچ و فکر کو بدلنے نیز ان میں تعلیمی و مسابقتی رجحان بیدار کرنے میں انتہائی سرگرم اور محرک رہا ہے۔قومی سطح کے مختلف امتحانات ،بہترین تعلیمی مواقع سے متعلق معلومات طلباء کو پہنچاتے ہوئے انکی صلاحیتوں کے بھر پور استعمال کی طرف یہ ادارہ ہمیشہ انہیں راغب کرتا ہے اس ادارے کی تعلیم و تربیت نیز رہنمائی سے IIT-JEE,NEET,KVPY,Olympiads وغیرہ امتحانات میں شاندار کامیابی کے ذریعے ملک کے نامور اداروں جیسے IITs, NITs وغیرہ میں پانچ سو سے زائد طلباء داخلہ لے چکے ہیں، اپنے مستقبل سنوار چکے ہیں اور ملک و ملت کی خدمت کرنے کے اہل ہوئے ہیں۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...