
ممبئی میں مالس اور دکانیں رات بھر کھلی رکھنے کافیصلہ
زائدروزگار کی دستیابی کادعویٰ
ممبئی، 24دسمبر(یواین آئی) عروس البلاد ممبئی میں میونسپل انتظامیہ نے رات بھر مالس اور دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دے دی ہے اور اسے نئے سال شہریوں کودیئے جانے والاتحفہ قرار دیا جا رہا ہے، اس سلسلہ میں کرسمس کے موقع پر 24 دسمبر، 25دسمبر اور نئے سال کے موقع پر31 دسمبر کو صبح 5 بجے تک شراب خانہ، پب اوت ہوٹلس اور مالس کھلے رہیں گے۔
ریادےی محکمہ داخلہ نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے اوربی ایم سی نے بھی اس عمل کردیا ہے، حالانکہ موجود ہ وقت رات ایک بجے تک ہے، لیکن اد کے ساتھ ہی تاجروں اور مالس مالکان کی ایماء پر دکانیں اور مالس کھلے رکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ اس کی وجہ سے روزگار میں اضافہ ہوگا اور مال کی کھپت بھی ہوگی۔ان منظوری سے ایک طبقہ خوش نہیں ہے کہ شہر میں جرائم میں اضافہ ہونے کااندیشہ ہے۔