بنگال کے تمام کوآپریٹیو بینکوں کو کمپیوٹرائز کیا جائے گا

کلکتہ،26دسمبر(یو این آئی)مغربی بنگال حکومت نے ریاست کے تمام کوآپریٹیو بینکو ں کو کمپوئٹررائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
دیہی علاقوں میں قائم کوآپریٹیو بینکوں کے کمپیوٹرائز ہونے کی وجہ سے مقامی باشندوں کی مشکلات نہ صرف ختم ہوگی بلکہ لین دین میں شفافیت آئے گی ۔موجودہ مالی سال میں 29,000کوآپریٹیو بینکوں میں 3ہزار بینکوں کو کمپیوٹرائز کیا جائے گا ۔آفس کے ذرائع کے مطابق اگلے دو سالوں میں تمام کوآپریٹیوبینکوں کو کمپیوٹرائزکردیا جائے گا ۔
کوآپریشن کے ریاستی وزیر کے اطلاعات کے مطابق کوآپریٹیو بینکوں کے ذریعہ 75کروڑ روپے کی لین دین ہوئی ہے جب کہ بینکوں سے 100کروڑ روپے کی لین دین ہوئی ہے۔ریاست میں 550کروڑ روپے کسانوں کو قرض دیا گیا ہے۔جس میں سے 350کروڑ روپے کو آپریٹیو بینکوں کے ذریعہ دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *