دسمبر میں جی ایس ٹی کے تحت محصولات کی شکل میں 80.808کروڑ روپے جمع ہوئے

نئی دہلی، 26دسمبر (یو این آئی) ایشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے تحت اس برس 25 دسمبر تک محصولات کی شکل میں 80.808کروڑ روپے جمع ہوئے۔
سرکاری اطلاع کے مطابق 25دسمبر تک مجموعی طورپر 99.01لاکھ ٹیکس دہندگان کا رجسٹریشن ہوا ہے جن میں سے 16.60لاکھ کمپوزیشن اسکیم کو اپنا چکے ہیں جنہیں سہ ماہی رٹرن بھرنا ہوتا ہے ۔ اس مہینہ 25دسمبر تک مجموعی طورپر 53.06لاکھ ٹیکس دہندگان نے رٹرن بھرا ہے۔
اطلاع کے مطابق 25دسمبر تک جی ایس ٹی میں کل ملاکر 80.808کروڑ روپے کا ریونیو جمع ہوا ہے۔ سی جی ایس ٹی کے تحت 1,089کروڑ روپے ، ایس جی ایس ٹی کے تحت 18,650کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی کے تحت 41,270کروڑ روپے اور تلافی ذیلی ٹیکس کے کے طورپر 7,798کروڑ روپے کا ریونیو جمع ہوا ہے۔
اس کے ساتھ ہی آئی جی ایس ٹی سے 10,348کروڑ روپے سی جی ایس ٹی میں اور 14,488کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی میں منتقل کئے گئے ہیں ۔ اس طرح سے کل ملاکر 24,836کروڑروپے کا ریونیو منتقل کیا گیا ہے۔ سی جی ایس ٹی اور ایس جی ایس ٹی کے تحت 25دسمبر تک بالترتیب 23,437کروڑ روپے اور 33,138کروڑروپے جمع ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *