کسانوں کو زرعی قرضہ جات جاری کرنے کے لئے غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں:وزیراعلی اے پی چندرابابونائیڈو

حیدرآباد، 26دسمبر(یواین آئی )آندھراپردیش کے وزیراعلی چندرابابونائیڈو نے بینکرس سے کہا ہے کہ ریاست میں کسانوں کو زرعی قرضہ جات جاری کرنے کے لئے غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں۔
امرواتی میں آج ریاستی سطح کے بینکرس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ رواں برس کے لئے مختصر مدتی زرعی قرضہ جات کا جو نشانہ مقررکیاگیاتھا ،اس کے برخلاف رواں برس اپریل تا ستمبر کے دوران محض 56فیصد قرضہ جات جاری کئے گئے۔
اس بات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی 62فیصد آبادی زراعت پرمنحصر ہے، وزیراعلی نے بینکرس سے کہا کہ زرعی قرضہ جات کی اجرائی میں تیزی لائی جائے۔ چندرابابونائیڈو نے مزید کہا کہ حکومت بھی یہی چاہتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *