سری نگر، 29 دسمبر (یو ا ین آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں نامعلوم لٹیروں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کے دوران اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی اے ٹی ایم مشین اڑالی۔ تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ چرائی گئی اے ٹی ایم مشین میں کتنی رقم موجود تھی۔
سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا ‘ نامعلوم لٹیروں نے گذشتہ رات بجبہاڑہ میں آرونی کراسنگ پر نصب ایس بی آئی کی اے ٹی ایم مشین اڑا لی’۔
انہوں نے بتایا ‘ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ لٹیروں کی جانب سے اڑائی گئی اے ٹی ایم مشین میں کتنی رقم موجود تھی’۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے معاملہ درج کرکے لٹیروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ اے ٹی ایم اور نذدیک علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد وادی میں بینک ڈکیتی اور اے ٹی ایم مشینیں چرانے کے قریب تین درجن واقعات پیش آئے جن میں سے بیشتر نامعلوم اسلحہ برداروں کی جانب سے انجام دیے گئے۔ ڈکیتی کے بیشتر واقعات دن دھاڑے انجام دیے گئے۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...