ممبئی، 29 دسمبر: ممبئی کے کملا ملز کمپاؤنڈ کے موجوج ریسٹورنٹ میں دیر رات آگ لگنے سے کم از کم 15 لوگوں کی موت ہو گئی اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ کو تقریباً رات ساڑھے 12 بجے کملا ملز کمپاؤنڈ کی موجوج بار اینڈ ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ آگ 30 منٹ کے اندر اندر پورے ریسٹورنٹ میں پھیل گئی۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ آگ میں جھلسے لوگوں کااسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق مارے گئے لوگوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں جو ریسٹورنٹ کی چھت پر پارٹی میں شامل ہونے کے لئے گئی تھیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ کملا ملز کمپاؤنڈ میں جدید صنعتی کیمپس ، ریسٹورنٹ، تجارتی کمپلیکس کے علاوہ کئی میڈیا اداروں کے دفتر واقع ہیں۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...