Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

موسیقی کے میدان میں 25سال پورے ہونے پر رحمان کا لائو کانسرٹ

by | Dec 29, 2017

چنئی ،29دسمبر(یواین آئی)آسکر اور گریمی ایوارڈ فاتح دنیا کے مشہور موسیقار اے آر رحمان موسیقی کے میدان میں 25سال پورے ہونے کے موقع پر اپنی آبائی ریاست تمل ناڈو کو اعزاز دیتےہوئے 12جنوری کو یہاں ایک لائو کانسرٹ کریں گے۔
اس کانسرٹ کے سلسلے میں بات کرتےہوئے رحمان نے بتایا کہ گزشتہ 25برس بہت قیمتی رہے ہیں۔یہ ایک خوبصورت سفررہا اور میں اپنے شائقین اور مداحوں کا شکریہ اداکرتا ہوں۔میں اپنے آبائی شہر چنئی میں پرفارمنس دینے کےلئے بےحد پرجوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ”تمل ناڈو کےلوگ ہمیشہ خاص رہے ہیں اور 25ویں سال میں ان کے سامنے پرفارمنس دینا میرے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔اس موقع پر میں ان سبھی کو شکریہ کہنا چاہوں گا۔”
پروگرام کے منتظمین نے بتایا کہ نئے سال کے موقع پر یہ انعقاد کیا جارہا ہے،جس کا نام ہے نیترو اندرو نالیی (کل ،آج اور کل)۔یہ آئیفا اتسوم کی پہل ہے جسے وائی ایم سی اے میدان میں منعقد کیا جائےگا۔پروگرام مین نیتی موہن،شاشا کرن تروپتی ،کرناٹک گلوکار ہریچرن،موسیقار وجے پرکاش،بھارتیہ امریکی موسیقار سڈ شری رام اور ملک کے کئی مشہور گلوکار اور موسیقار حصہ لیں گے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...