Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کملامل سانحہ کے پیش نظر پھیکا رہا ممبئی میں سال نو کا جشن

by | Dec 31, 2017

ممبئی:۳۱دسمبر (یو این آئی )ملک بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد طور پر عروس البلاد ممبئی میں منایا جانے والا سال نو کا جشن آج امسال پھیکا نظر آیا اور گزشتہ دنوں ممبئی کے کملا مل نامی مقام پر ایک پب میں لگی آتشزدگی کے سبب اہلیان ممبئی نے نئے سال کا استقبال اس جوش و خروش سے نہیں کیا جو ممبئی کی شناخت ہے نیز ہوٹل مالکان پر آج اتوار چھٹی کا دن ہونے کے باوجود بھی ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے سبب ہوٹلوں میں گاہکوں کی کمی تھی اور سہولیات کا بھی فقدان تھا ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کملا مل سانحہ کے بعد آج میونسپل کارپوریشن کے انہدامی دستہ نے شہر کی مشہور ہوٹلوں کو نشانہ بنایا جس میں اسکائی ویو کیفے ، سوشل ، شیشہ ، اسکائی لانج ، پریمی ،زعفران سمیت ۳۱۴؍ایسی ہوٹلیں تھیں جس میں مختلف غیر قانونی تعمیرات کو انہدام کیا گیا ۔ ایک ہزار میونسپل دستہ پر مشتمل انہدامی کارروائی کا آغاز ساوتھ ممبئی سے کیا گیا جبکہ باندرا ، شیواجی پارک ، ملاڈ، ملنڈ ، اندھیری ، گھاٹکوپر ، دہیسر کی سیکڑوں غیر قانونی ہوٹلوں اور پب و پارلروں پر کارروائی کی گئی ۔یہی وجہ ہے کہ سال نو کے جشن میں ایک جانب جہاں ممبئی واسیوں کو ہوٹلوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑا دوسری جانب انہیں اس کا جشن منانے مختلف دقتوں کا سامنا کرنا پڑا ۔
یوں تو شام سے ہی سال نو کے جشن کا آغاز عمل میں آ گیا تھا نوجوان لڑکے لڑکیاں اور دیگر عمر کے افراد کو نئے لباس زیب تن کیئے ہوئے شہر کی مختلف تفریح گاہوں ، ہوٹلوں اور شراب خانوں میں دیکھا گیا ۔سرد ہواوں کے جھونکے میں منائے جانے والا سال نو کے جشن کے موقع پر ممبئی پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیئے تھے اور جگہ جگہ شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کیئے جانے کے علاوہ ناکہ بندی بھی کی گئی تھی ۔
ممبئی کے مرین ڈرائیو ، نریمان پوائنٹ ، باندرا ریکلیمیشن ، ورسوا بیچ اور دیگر علاقوں میں بھی نوجوان لڑکے لڑکیوں کو بے باکانہ انداز میں عشق کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ۔
چند نوجوانوں نے اپنے سروں پر سرخ رنگ کی کرسمس والی ٹوپی پہن رکھی تھی جبکہ نوجوا ن لڑکیاں بھی سرخ رنگ کے ٹی شرٹ اور دیگر لباس پہنی ہوئی تھی ۔
ہلکی ہلکی سردی تھی جشن منانے والوں میں کئی ایک افراد نے گرم کپڑے بھی پہن رکھے تھے ۔ ممبئی پولیس کے انسداد منشیات سیل کے دستے کو شہر کے مختلف ہوٹلوں پر نظر رکھتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ورلی کے ایک ہوٹل سے چند نوجوانوں کو منشیات کے ہمراہ گرفتار کرنے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔
یہ حسن اتفاق ہے کہ آج سال کا آخری دن ہے اور ہفتہ کا بھی آخری دن ہے اور مہینے کا بھی آخری دن ہے ۔اسی کے پیش نظر سال نو کا جشن بھی کچھ الگ طریقے سے منایا جانا متوقع تھا لیکن کملا مل آتشزدگی سانحہ کے بعد مختلف ہوٹلوں میں رقص کی محفلوں کو منسوخ کیا جانا پڑا اور نوجوانو ںکے چند گروپ نے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سال نو کی پارٹیوں سے خود کو دور رکھا ۔
شہر کی نامور اور پانچ ستارہ ہوٹلوں میں دس ہزار سے پچاس ہزار کے درمیان پارٹیوں کے دام مقرر کیئے گئے تھے جس کے عوض صرف دو افراد مرد و خاتون کو داخلے کی اجازت تھی اور انہیں اس کے عوض شراب ، کھانہ اور رقص کرنے کی اجازت تھی ۔
میونسپل کارپوریشن کی کارروائی کے پیش نظر کئی ایک ہوٹلوں کو عارضی طور پر آج ہوٹلوں کے داخلی اور خارجی دروازوں کو فوری طور پر تعمیر کیا جانا پڑا کیونکہ ہوٹل میں انٹری اور ایکزٹ مختلف ہونی چاہیئے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...