نئی دہلی4جنوری:کانگریس نے آج الزام لگایاہے کہ تین طلاق بل کے تعلق سے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)کی پالیسی اور نیت ٹھیک نہیں ہے اور راجیہ سبھامیں وہ بل کو منظور نہیں کراناچاہتی ہے۔کانگریس کے سینئرلیڈر اور راجیہ سبھارکن پرمود تیواری نے یہاں پارٹی کی معمول کی پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ بی جے پی اس بل کو منظور کرانے کے حق میں نہیں ہے۔بل کو منظور کرانے کے بجائے وہ اس بل پر ہنگامہ کرکے ماحول اپنے حق میں کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...