بنگلور4جنوری: مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ راجیہ سبھا میں طلاق ثلاثہ سے متعلق بل کی مخالفت کرے۔ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کار گزار صدر مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے صدارت میں مرکزی سیرت کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں کانگریس کی جانب سے لوک سبھا میںکانگریس کی جانب سے طلاق ثلاثہ بل کی مخالفت نہ کیے جانے کے خلاف شدید ناراضگی اور غم و غصہ کا اظہار کیا گیا ۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد کو مکتوب لکھتے ہوئے انھیں مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے عہدہ داران و اراکین کے علاوہ مسلمانان گلبرگہ کے جذبات و احساسات سے واقف کروایا۔ مکتوب میں غلام نبی آزاد سے پر زور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ راجیہ سبھا میں کانگریس کی جانب سے اس بل کی مخالفت کو یقینی بنائیں ۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...