Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

دین اور شریعت میں مداخلت مسلمان کبھی براشت نہیں کرسکتا

by | Jan 5, 2018

ناندیڑ میں وحدت اسلامی کے امیر مولانا عطاالرحمٰن وجدی کا پریس کانفرنس سے خطاب
ناندیڑ:5/جنوری(محمد شاہد) مسلم سماج نے ہمیشہ ہی صبر وتحمل سے کام لیا ہےـ لیکن اس ملک میں نئے نئے معاملات پیدا کر مسلمانوں کے دلوں میں ڈر اور خوف کا ماحول پیدا کیا جارہا ہےـ دنیا کا کوئی بھی مسلمان سب برداشت کر سکتا ہے لیکن دین اور شریعت میں مداخلت ہرگز نہیں برداشت کرسکتا اسطرح کا اظہار خیال وحدت اسلامی کے قومی امیر مولانا عطاالرحمٰن وجدی نے ناندیڑ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی ـ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت طلاق ثلاثہ کے نام پر مسلمانوں کو پریشان کرنے کا کام کررہی ہےـ طلاق ثلاثہ کا بل لوک سبھا میں پاس نہیں ہونا چاہیئے تھا لیکن کچھ سیاسی جماعتوں نے جس طریقے سے اس بل کی مخالفت کرنی چاہیئے تھی ویسی نہ کر پائےـ ہم خدا کے مضبوط سہارے کو چھوڑکر دوسروں پر بھروسہ نہیں کر سکتےـ کانگریس کے دوہرے رویہ پر انھوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ دوہرا رویہ اپنایا ہے ایک طرف لوک سبھا میں بل کی منظوری کی تائید کرتی ہے اور دوسری طرف راجیہ سبھا میں مخالفت کرتی ہےـ یہ کہاں تک سہی ہیں ـ کانگریس کے دور حکومت ہی بابری مسجد شہید کردی گئی ـ بابری مسجد کی شہادت کے بعد ہندوستان میں مسلمانوں کا دائرہ تنگ ہوتا گیاـ انھوں نے کہا کہ انھیں پوری امید ہے کہ حکومت چاہے کتنی بھی کوشش کرلیں لیکن طلاق ثلاثہ کا قانون نافذ نہیں کرسکتی اور اگر ایسا ہوتا ہے تو جسطرح شاہ بانو کے معاملے کو لیکر ملک میں مخالفت کی گئی تھی اس بار اس سے کہیں ذیادہ بڑے پیمانے پر ایجیٹیشن کیا جائے گاـ انھوں نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ہمیشہ ہی صحیح قدم اٹھاتی آئی ہے اس لیئے کسی کو بھی مسلم پرسنل لاء بورڈ پر تنقدید نہیں کرنی چاہیئےـ لو جہاد، گئو کشی اور ماب لنچنگ کے ذریعے مسلمانوں میں ڈر اور خوف کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہےـ اس پریس کانفرنس میں وحدت اسلامی کے جنرل سیکریٹری ضیاالدین صدیقی، مہارشٹر کے صدر بسم اللہ شیخ، ناندیڑ کے امیر ناصر خطیب وغیرہ موجود تھےـ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...